پاکستان ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ آسٹریلیا سے افتتاحی میچ ہار گیا

Womens World Cup

Womens World Cup

ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں پاکستان آسٹریلیا کے ہاتھو ں بری طرح ہار گیا۔ ٹیم کو جیتنے کیلئے 176 رنز کا ہدف ملا تھا لیکن قومی ٹیم 33.2 اوورز میں محض 83 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی اور اس پاکستان کو 92 رنز کی بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

پاکستان کی جانب سے صرف دو کھلاڑی ہی ڈبل فگر ذاتی اسکور کر سکے۔ بسمہ معروف 43 رنز جبکہ ناہیدہ خان صرف10 رنزبنا کر آوٹ ہوگئیں۔

بارہ بتی اسٹیڈیم کٹک ، اوڑیسہ میں کھیلے گئے اس میچ میں آسٹریلیا نے 46.1 اوورز میں175 رنز بنائے۔ ہینز 39 ، کوئٹے35 اور استھا لیکر 32 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔پاکستان کی طرف سے سعدیہ یوسف نے 3 ، اسماویہ اقبال نے 2 جبکہ سمعیہ صدیق نے ایک وکٹ حاصل کی۔ جواب میں قومی ٹیم صرف 83 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔