بھارت کو شکست:ایشین اسکواش چیمپئن شپ قومی ٹیم کے نام

squash

squash

کویت: (جیو ڈیسک) دفاعی چیمپیئن پاکستان نے بھارت کو ایشین اسکواش ٹیم چیمپئن شپ فائنل میں دو صفر سے شکست دیکر اعزاز کا کامیاب دفاع کیا۔ کویت میں کھیلے گئے ایشین اسکواش ٹیم چیمپئن شپ کے فائنل میں پاکستان کے فرحان محبوب نے بھارت کے ساروگوشال کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد تین دو سے شکست دی۔

دوسرے میچ میں فرحان زمان نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے بھارت کے ہروندر پال اتنے ہی اسکور کے ساتھ ہرا دیا۔ اس سے قبل سیمی فائنل میں پاکستان کے فرحان محبوب نے ملائیشیاکے نفیزوان عدنان کو اور ناصر اقبال نے ملائیشین ایوان یوین کو ہرایا تھا۔