رافیل نڈال کی نظریں دوسرا اولمپک گولڈ میڈل جیتنے پر مرکوز

nadal

nadal

اسپین: (جیو ڈیسک) اسپین کے ٹینس اسٹار رافیل نڈال کی نظریں لندن اولمپک میں دوسرا اولمپک گولڈ میڈل جیتنے پر مرکوز ہیں۔ عالمی نمبر دو رافیل نڈال نے کہا کہ ملک کیلئے اولمپک گولڈ میڈل جیتنا بہت بڑا اعزاز ہے اور وہ دوسری بار یہ کار نامہ انجام دینا چاہتے ہیں۔

رافیل نڈال نے چار سال قبل بیجنگ اولمپک میں چلی کے فرنینڈو گونزالز کو ہراکر اسپین کیلئے طلائی تمغہ حاصل کیا تھا۔ نڈال لندن اولمپکس میں بھی ٹینس سنگلز گولڈ میڈل جیتنا چاہتے ہیں۔ رافیل نڈال نے کہا کہ وہ ذاتی طور پر اولمپک میڈل کو چار گرینڈ سلیم ٹائٹل سے زیادہ اہم سمجھتے ہیں کیونکہ یہ دنیا میں کھیلوں کے سب سے بڑے مقابلے ہوتے ہیں جس میں آپ اپنے ملک کی نمائندگی کرتے ہیں۔