بھارت کو پسندیدہ ملک قرار دینے کا وعدہ پورا کریں گے ، مخدوم امین فہیم

Makhdoom Amin Fahim

Makhdoom Amin Fahim

بھارت (جیوڈیسک) بھارت کو یکم جنوری سے تجارت کے لئے پسندیدہ ترین ملک قرارد دینے کے معاملے پر بھارت اور پاکستان کے وزرائے تجارت کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے،مخدوم امین فہیم نے کہا کہ مذاکرات کے وعدوں پر عمل کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق بھارتی وزیر تجارت آنند شرمانے پاکستانی وزیر تجارت مخدوم امین فہیم سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے اور مذاکرات کے نتیجے میں یکم جنوری سے بھارت کو تجارت کے لئے پسندیدہ ترین ملک قراردینے کے حوالے سے پیش رفت پر بات چیت کی ہے۔ مخدوم امین فہیم کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات کے نتیجے میں جو امور طے پائے ہیں ان پرعمل کیا جائے گا۔

انکا کہنا تھا کہ پاکستانی انڈسٹری کے کچھ شعبوں کو اس حوالے سے جو تحفظات اور
مسائل ہیں اس کو دور کرنیکی کوشش کی جارہی ہے۔ مخدوم امین فہیم کاکہناہے کہ دونوں ملکوں کے ہائی کمیشن بھی اس مسئلے پر رابطے ہیں۔