بھارت کیساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتے ہیں: ژی جینگ

Xi Jinping

Xi Jinping

چین کے نئے رہنما ژی جینگ نے بھارتی وزیر اعظم منموہن سنگھ کو یقین دہانی کرائی ہے کہ بیجنگ بھارت کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا رہے گا۔ دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعاون کا فروغ عوام کا بہترین مفاد میں ہے۔

ذرائع کے مطابق بھارتی وزیر اعظم منموہن سنگھ کو لکھے گئے خط میں چینی رہنما ژی جینگ نے کہا کہ ہم پہلے کی طرح بھارت کے ساتھ اپنے تعلقات کو اہمیت دیتے رہیں گے کیونکہ دونوں ممالک کے عوام کے بہترین مستقبل کیلئے دو طرفہ تعلقات کا فروغ اہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں چین اور بھارت کی مشترکہ ترقی کے لئے بہت بڑی جگہ موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین اور بھارت کے درمیان سرحدی تنازعات بھی فوری طور پر حل کرنے کی ضرورت ہے۔