بھارت یوکرائن سے فضا سے فضا میں مارکرنے والے میزائل خریدے گا

Ukraine Missile

Ukraine Missile

بھارت : (جیو ڈیسک) بھارت سابق سویت ریاست یوکرائن سے فضا سے فضا میں مار کرنے والے آر 27 میزائل خریدے گا۔ اس سلسلے میں دونوں ملکوں کے مابین جلد معاہدہ طے پا جائے گا۔

کامیاب معاہدے کی صورت میں یوکرائن اور روس کے مابین تناؤ پیدا ہوسکتا ہے۔ مقامی اخبار نیزا وسیمایا گازینا کی رپورٹ کے مطابق بھارت اور یوکرائن کے درمیان کروڑوں ڈالر مالیت کا آر 27 میزائل خریداری کا معاہدہ حتمی مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔

درمیانی اور طویل فاصلے تک مار کرنے والے آر 27 میزائل سوویت دور کے تیار کردہ ہیں۔ یہ امریکی اے آئی ایم 7 سیپرو طرز کے میزائل ہیں جو بھارت کے مگ 29، ایس یو 27 اور ایس یو 30 جنگی طیارے میں نصب کئے جاسکتے ہیں۔ سرکاری سطح پر معاہدے کی تصدیق نہیں ہوسکی لیکن یوکرائن نیشنل سیکورٹی اور دفاعی کونسل کے ذرائع نے اخبار کو بتایا کہ دونوں ملکوں کو روس کے تحفظات کا احساس ہے۔