جرمن ریاست میں ہٹلر کی کتاب سے اقتباسات نصاب میں شامل

adolf hitler

adolf hitler

جرمن : (جیو ڈیسک) جرمن ریاست باواریا میں سابق فاسشٹ رہنما اڈولف ہٹلر کی کتابمیری زندگی اور جدوجہدسے اقتباسات نصابی کتب میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ کتاب پر قانونی پابندی کی مدت 2016 میں پوری ہوجائے گی۔

کتاب کی کاپی رائٹ کی ملکیت ریاست باواریا کی وزارت خزانہ کے پاس ہے۔ کتاب میں اڈولف ہٹلر نے آرین نسل کو دنیا کی تمام نسلوں سے برتر قرار دیا ہے۔ کاپی رائٹ کی مدت31 دسمبر2015 کو پوری ہوجائے گی۔

یووارین وزارت خزانہ کے ترجمان تھاسمس نیومین نے برطانوی خبررساں ادارے کو بتایا کہ ہم نے سکول کی نصابی کتب میںمین کیمفشامل کرنے کے معاملے پر بات چیت کی ہے۔ تاہم نصاب میں پوری کتاب نہیں بلکہ اقتباسات شامل کرنے کا منصوبہ ہے۔ وزارت خزانہ اس منصوبے کیلئے دو لاکھ یورو اور وزارت اقتصادیات مزید تین لاکھ یورو فراہم کرے گی۔