پی ایس ایل7؛ بائیو سیکیورٹی کے لیے پورا ہوٹل بک کرایا جائے گا

PSL

PSL

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) پی ایس ایل 7 میں بائیو سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیلیے پورا ہوٹل بک کرایا جائے گا۔

کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کہا کہ قائد اعظم ٹرافی میچز کے دوران بائیوببل توڑنے پر متعلقہ حکام سے بات کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل میں کورونا کیسز کی روک تھام کیلیے پورا ہوٹل بک کرایا جائے گا تاکہ بائیو ببل زیادہ محفوظ ہو،قرنطینہ بھی زیادہ ہونا چاہیے،گذشتہ ایونٹس میں بڑا نقصان ہوا ہے،پی ایس ایل کے انعقاد کیلیے پاکستان سے باہر نہیں جائیں گے۔