بھمبرمیرپور روڈ پر پلی کا ایک حصہ گر گیا بڑے حادثے کا خدشہ

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)بھمبرمیرپور روڈ پر پلی کا ایک حصہ گر گیا بڑے حادثے کا خدشہ محکمہ شاہرات پلی کی مرمت کیلئے فی الفور اقدامات اٹھائے ٹرانسپورٹروں اور عوام علاقہ کا مطالبہ تفصیلات کیمطابق بھمبر میرپور روڈ پر سیرلہ عید گاہ کے قریب واقع بڑی پلی کا ایک حصہ موسم برسات میں گر گیا تھا جس کی مرمت کیلئے اب تک کسی قسم کے اقدامات نہیں اٹھائے گئے جوکسی بھی وقت بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہے۔

عوام علاقہ نے کہا کہ روزانہ ڈپٹی کمشنر بھمبر سمیت محکمہ شاہرات اور ضلعی انتظامیہ کے آفیسران اسی سڑک سے سفر کرتے ہیں لیکن کسی نے بھی اس سنگین صورتحال کا نوٹس نہیں لیا جوکہ افسوس ناک صورتحال ہے ٹرانسپورٹروں او رعوام علاقہ نے محکمہ شاہرات سے مطالبہ کیا ہے کہ پلی کی مرمت کیلئے فوری اقدامات اٹھا کر سڑک پر سفر کرنے والے مسافروں کی زندگیاں محفوظ بنائی جائیں۔