بھمبرکی خبریں 2013.01.12

14جنوری کو یوم سیاہ منایا جائیگا
بھمبر (جی پی آئی)بھارتی افواج کی طرف سے لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کیخلاف 14جنوری بروز سوموار کو بھمبرمیں یوم سیاہ منایا جائے گا اور ریلی نکالی جائیگی جس میں سیاسی سماجی حلقے سول سوسائٹی ،سرکاری ملازمین ،وکلاء اور صحافتی تنظیمیں شرکت کرینگی اسسٹنٹ کمشنر بھمبر کے آفس میں منعقدہ اجلاس میں فیصلہ تفصیلات کیمطابق وزیر اعظم آذادکشمیر کی طرف سے لائن آف کنٹرول پر بھارتی افواج کی بلا اشتعال فائرنگ جس سے پاک فوج کے 2نوجوان شہید ہو گئے ہیں کیخلاف 14جنوری بروز سوموار کو سیاسی و سماجی حلقوں ،سول سوسائٹی ،تاجروں ،وکلاء اور صحافتی تنظیموں کے زیر اہتمام پرانی کچہری میں احتجاجی پروگرام ہو گا جس میں علاقہ بھر سے عوام شرکت کرینگے بعد میں بھارتی جارحیت کیخلاف احتجاجی ریلی نکالی جائیگی جو مین بازار سے ہوتی ہوئی اقوام متحدہ کے دفتر میں اختتام پذیر ہو گی جہاں اقوام متحدہ کے مبصرین کو یاداشت پیش کی جائے گی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

آزادکشمیر کی تمام سیاسی جماعتیں عوام سے مذاق بند کریں:خالد پرویز بٹ
بھمبر (جی پی آئی) آزادکشمیر کی تمام سیاسی جماعتیں عوام سے مذاق بند کریں اسمبلی کا اجلاس بلا کر قومی خزانے کو لاکھوں روپے کانقصان پہنچانے کی بجائے اسمبلی کے باہر عوامی ردعمل کے ذریعے حکومت کو درست کرنے کی جدوجہد کریں کیونکہ اس وقت اپوزیشن کے پاس مطلوبہ تعداد موجود نہیں ہے کہ وہ اسمبلی اجلاس جاری رکھ سکیں بلاشبہ بد عنوانی اور کرپشن میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے جس کیلئے اسمبلی میں موجود اور اسمبلی سے باہر جماعتیں ملکر میرٹ کی بحالی ،قانون کی حکمرانی اور انصاف کی فراہمی کیلئے جدوجہد کریں ان خیالات کااظہار مرکزی صدر کشمیر فریڈم موومنٹ انجینئر خالد پرویزبٹ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ یو این او سے مسلہ کشمیر کا اخراج کیوں ہوا اس لیے ہم یو این او میں مسلہ کشمیر کے فریق نہیں ہیں اسی طرح جموں وکشمیر سوشل پیس فورم کے چیئرمین سردار دیو ہندر سنگھ بھال اور انکے ساتھی کو میرپور میں آنے کی اجازت نہ دی گئی بلکہ عارف شاہد جے کے این سی کے جو میر پورسے سردار دیو ہندر سنگھ بھال اور انکے ساتھی کیساتھ تھے لاپتہ ہیں ان سے کسی قسم کا رابطہ نہیں ہو رہا یہ سب کچھ کیا ہے ایسا کیوں کیا جا رہا ہے اسلیے ہم آج علاقوں اور برادریوں میں تقسیم ہیں ہماری تما م جدوجہد تقرریوں ،تبادلوں ،ترقیوں اور نلکے ٹوٹی تک محدود ہو کر رہ گئی ہے ہماری سیاسی قیادت نے بھی یہ تمام اختیارات اپنے قبضے میں رکھے ہوئے ہیں اور عوام جو مہاراجہ ہری سنگھ کیخلاف اس کے ظالمانہ طرز حکومت کی وجہ سے تحریک چلانے پر مجبور ہوئے تھے آج کیا موجودہ حکومت مہاراجہ ہری سنگھ سے ظلم میں کم ہے آئین اور جمہوریت حکمرانوں کے گھر کی لونڈی بن کر رہ گیا ہے اب وقت آگیا ہے کہ ہم مسلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اٹھانے اور سیاسی جدوجہدکو تیز کرنے کیلئے ملکر مشترکہ لائحہ عمل اختیار کریں اور کشمیر فریڈم موومنٹ سردار عارف شاہد کے لاپتہ ہونے پر انتہائی تشویش کااظہار کرتی ہے اور مقتدر قوتوں سے مطالبہ کرتی ہے کہ انہیںفوری رہا کیا جائے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ریڈ فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام آج بھمبر میں سالانہ گولڈ میڈل سرمنی کی تقریب منعقد ہو گی
بھمبر (جی پی آئی) ریڈ فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام آج بھمبر میں سالانہ گولڈ میڈل سرمنی کی تقریب منعقد ہو گی تقریب کے مہمان خصوصی وزیر تعلیم سکولز آزادکشمیر میاں عبدالوحید ہو نگے تفصیلات کیمطابق ریڈ فاؤنڈیشن بھمبر کے زیر اہتمام آج دن 11بجے ہیون پیلس ہوٹل میں سالانہ گولڈ میڈل ایوارڈ سرمنی کی تقریب منعقد ہو گی تقریب کے مہمان خصوصی وزیر تعلیم سکولز آزادکشمیرحکومت میاں عبدالوحید ہوں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

وزیر اعظم آزادکشمیر کے دورہ بھمبر کے اندر کسی میگا پراجیکٹس کا اعلان نہ ہونے سے بھمبر کے عوام کو شدید مایوسی ہوئی ہے
بھمبر (جی پی آئی)وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید کے دورہ بھمبر کے اندر کسی میگا پراجیکٹس کا اعلان نہ ہونے سے بھمبر کے عوام کو شدید مایوسی ہوئی ہے 12سال بعد کسی وزیر اعظم کا بھمبر کا دورہ تھا لیکن بھمبر کی پسماندگی کے خاتمہ کیلئے کوئی عملی اقدام نہ اٹھایا گیا ان خیالات کااظہار بھمبریوتھ آرگنائزیشن کے راہنما محسن وسیم بٹ ،کامران جسیال ،سید محسن علی بخاری ،ملک یاسر ،چوہدری اسلم ،سوار علی ،راجہ نعیم ،چوہدری عمیر یوسف ،شیخ غلام فرید ،نونی ساگر مہران چوہدری ،عمیر اسلم،سلیم بھٹی اور غلام نبی نے مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم چوہدری عبدالمجید نے بھمبر کیلئے کوئی ترقیاتی پیکج نہ دیکر ثابت کر دیا کہ وہ ضلع بھمبر کیساتھ بغض اور علاقائی پرستی کررہے ہیں ضلع بھمبر کیساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم چوہدری عبدالمجید پورے خطے کے اور آزادکشمیر کی عوام کے وزیر اعظم بنیں نہ کہ علاقائی ازم کو پروان چڑھائیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیپلزپارٹی کسی فرد واحد کی جماعت نہ ہے:چوہدری ناصر علی
بھمبر (جی پی آئی)پیپلزپارٹی برطانیہ کے راہنما چوہدری ناصر علی آف کسچناتر نے کہاکہ پیپلزپارٹی کسی فرد واحد کی جماعت نہ ہے بلکہ ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے چاہنے والے جیالوں کی جماعت ہے بھمبر میں پیپلزپارٹی چوہدری انوار الحق کی قیادت میں متحد ہے پیپلزپارٹی حلقہ بھمبر کے کارکنا ن کیساتھ گزشتہ ڈیڑھ سال سے ہونیوالی زیادتیوں اور استحصال کیخلاف آواز بلند کرکے چوہدری انوار الحق نے اپنے عوام کے دل جیت لیے ہیں پیپلزپارٹی کی مرکزی قیادت حلقہ بھمبر میں کارکنان کیساتھ ہونیو الی زیادتیوں کا نوٹس لے ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز برطانیہ میں پیپلزپارٹی کے راہنما راجہ شاہد انور کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ چوہدری انوار الحق حلقہ بھمبر میں پیپلزپارٹی کے ٹکٹ ہولڈر ہیں ان کو بائی پاس کرکے حلقہ کو فتح کرنے کی کوشش کامیاب نہ ہو گی وزیر اعظم چوہدری عبدالمجید پورے خطے کے وزیر اعظم اور پیپلزپارٹی آذادکشمیر کے صدر ہیں انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کو اقتدار کارکنان کی قربانیوں کی بدولت ملاہے اقتدار میں آکر کارکنان کو نظر انداز کرنا ان کا استحصال کرنا جماعت اور حکومت کیلئے ٹھیک نہ ہے انہوں نے کہاکہ گزشتہ ڈیڑھ سالوں کے اندر حلقہ بھمبر میں کارکنان کیساتھ ہونیوالی زیادتیوں کیخلاف آواز بلند کرنے پر ہم چوہدری انوار الحق کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور انکی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں عشائیہ تقریب سے راجہ شاہد انور ،سید مجتبیٰ شاہ،چوہدری امجد اور راجہ احتشام نے بھی خطاب کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھارتی جارحیت سے جنوبی ایشیاء کے امن کو خطرہ میں پڑ سکتا ہے :چوہدری عرفان الحسن
بھمبر (جی پی آئی) بھارتی جارحیت سے جنوبی ایشیاء کے امن کو خطرہ میں پڑ سکتا ہے بین الاقوامی دنیاسرحدوں پر جاری بھارتی جارحیت کا نوٹس لے ان خیالات کااظہار مسلم لیگ ن امریکہ کے راہنما چوہدری عرفان الحسن آف جبی نے صحافیوں سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ بھارت کیطرف سے سیز فائر لائن پر بلا اشتعال فائرنگ اور دو فوجیوں کی شہادت کی بھرپور مذمت کرتے ہیں بھارت پاکستان کیخلاف جارحیت سے باز رہے بھارتی جارحیت سے جنوبی ایشیاء کا امن خطرے میں پڑ سکتا ہے دونوں ممالک ایٹمی ٹیکنالوجی کے حامل ہیںجس سے خطے مین کسی بھی وقت ایٹمی جنگ چھڑ سکتی ہے انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن مشکل کی اس گھڑی میں پاک فوج کی شانہ بشانہ کھڑی ہے اگر بھارت نے جارحیت بند نہ کی تو اس کے سنگین نتائج سامنے آئیں گے بھارت اور پاکستان دونوں ممالک کیلئے ٹھیک نہ ہیں انہوں نے کہاکہ بین الاقوامی دنیا بھارتی جارحیت کا نوٹس لے اور جنوبی ایشیاء کے اندر امن قائم رکھنے کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کوئٹہ میں دہشت گردوں کے ہاتھوں فرائض کی انجام دہی کے دوران شہید اور زخمی ہونیوالے صحافیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں :راجہ نعیم گل
بھمبر (جی پی آئی)کوئٹہ میں دہشت گردوں کے ہاتھوں فرائض کی انجام دہی کے دوران شہید اور زخمی ہونیوالے صحافیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں حکومت پاکستان دہشت گردوں کیخلاف بھرپور اور موثر کاروائی کرے حکومت شہید اور زخمی ہونے والے صحافیوں کے لواحقین کو مالی سپورٹ کرے صحافی اپنے صحافتی فرائض سرانجام دینے کیلئے قربانیاں دیتے رہیں گے پورا پاکستان اس وقت دہشت گردی کی شدید لپیٹ میں ہے ہم سب کو ملکر دہشت گردی پر قابو پانے کیلئے اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہو گا ان خیالات کااظہار کشمیر پریس کلب بھمبر کے صدرر اجہ نعیم گل نے پریس کلب کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں سینئر نائب صدر ناصر شریف بٹ ،نائب صدر عاطف اکرم ،جنرل سیکرٹری ملک شوکت حسین ،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری مرزا ندیم اختر ،جوائنٹ سیکرٹری قاضی انصر زمان،سیکرٹری مالیات جہانگیر پاشا ،طارق محمود ثاقب،ڈاکٹر طارق شاکر ،عزیز زلرحمان ناز ،چوہدری خالد حسین ایڈووکیٹ ،چوہدری سلیم ساگر ،فیصل صغیر ،ظہور احمد رضا ،چوہدری محمدرفیق ،شیراز پرویز مشتاق ،یاسین تبسم ،عابد زبیر ،راجہ وحید مراد ،وسیم نذر ،سید مرتضیٰ گیلانی،حافظ ارشدو دیگر نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔