بھمبرکی خبریں 26.01.2013

دنیا بھر کی طرح بھمبر میں بھی عید میلادالنبی صلی عیلہ اللہ آلہ وسلم انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر )دنیا بھر کی طرح بھمبر میں بھی عید میلادالنبی صلی عیلہ اللہ آلہ وسلم انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا میلاد کا جلوس صبح 8بجے مرکزی جامع مسجد سے شروع ہوا جسکی قیادت معروف عالم دین مولانا پروفیسر محمد امین الدین ،مولانا غلام رسول جلالی،مولانا دلدار غوث کررہے تھے جلوس میں تاجروں ،وکلاء ،صحافیوں ،سرکاری ملازمین ،سول سوسائٹی اور طلبا ء کی کثیر تعداد نے شرکت کی جلوس مسلم بازار ،میرپور چوک ،سماہنی چوک اور لاری اڈہ تھانہ محلہ خادم چوک سے ہوتا ہوا مرکزی جامع مسجد میں اختتام پذیر ہوگیا اس موقع پر علماء کرام اور سول سائٹی کے افراد نے حضور اکرم ۖ کی سیر ت طیبہ پر روشنی ڈالی اس موقع پر شہر کو دلہن کی طرح سجایا گیا تھا جبکہ سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے تھے جلوس کو ایس ایس پی سردار الیاس خان ،اسسٹنٹ کمشنر ندیم احمدجنجوعہ،ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرسردار نسیم خان ،ایکسٹرااسسٹنٹ کمشنر چوہدری نزاکت حسین ،تحصیلدار بھمبر چوہدری محمد منیر،ایس ایچ او سٹی سردار طارق محمود ما نیٹر کررہے تھے جبکہ ریسکیو 1122کے افسران و اہلکاران اور محکمہ صحت عامہ کے ملازمین بھی کسی ناگہانی آفت سے نمٹنے کیلئے چوکس تھے نماز جمعہ کے بعد مرکزی جامع مسجد میں مولانا محمد امین الدین نے دعاکروائی جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی بعد میں تمام افراد میں لنگر تقسیم کیا گیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر بھمبر چوہدری محمد طیب،ایس ایس پی سردار الیاس خان ،اسسٹنٹ کمشنر ندیم احمد جنجوعہ بھی موجودتھے جبکہ مرکزی میلاد کمیٹی کے ممبران حاجی محمد عبداللہ ،شوکت علی بھٹی،خواجہ عامر رسول بٹ ،سعید احمدبٹ ،حاجی محمد ریاض اور دیگر نے جلوس کو منظم رکھنے اور لنگر کا خصوصی انتظام کیا ہوا تھا اسسٹنٹ کمشنر بھمبر ندیم احمد جنجوعہ ،شوکت علی بھٹی ،خواجہ عامر رسول بٹ ،ناصر شریف بٹ ،چوہدری عاطف اکرم نے جوڈیشل لاک اپ میں قیدیوں میںکھانا تقسیم کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیر مال بھی ظالموں کیساتھ مل گئے مغل برادری کے گھروں پر حملہ آور ملزمان کو وزیر مال کی پشت پناہی کی وجہ سے گرفتار نہیں کیا
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر )وزیر مال بھی ظالموں کیساتھ مل گئے مغل برادری کے گھروں پر حملہ آور ملزمان کو وزیر مال کی پشت پناہی کی وجہ سے گرفتار نہیں کیا جارہاڈب سماہنی کی راجپوت برادری نے مغل برادری کا جینا حرام کر رکھا ہے بچوں کو سکول جانے اور ہمیں کاروبار کرنے نہیں دیا جا رہا مسلح افرادہروقت گاؤںمیں سرعام گھوم رہے ہیں کسی ایک نوجوان کی غلطی کی
سزا پوری برادری کونہ دی جائے بھمبرپولیس ہمیں جان ومال کا تحفظ فراہم کرے ان خیالات کااظہار ڈب سماہنی گاؤں میں راجپوت برادری کے ہاتھوں ستائے ہوئے مرزا بشارت حسین اور مرزا عاصم نے بھمبر میں صحافیوں کو اپنے ساتھ ہونیوالے ظلم کی داستان بیان کرتے ہوئے بتایا کہ ہماری برادری کے ایک نوجوان نے غلطی کی جس کو دوسرے دن پولیس کے حوالے کر دیا گیا اس کو جو مرضی سزا دی جائے ہمارا اس کیساتھ کوئی تعلق واسطہ نہ ہے لیکن گاؤں کی راجپوت برادری نے 19جنوری کو ہماری مغل برادری کے 20گھروں کے اوپر حملہ آور ہوئے اور ہمارے گھروں میں موجود قیمتی سامان توڑ پھوڑ ڈالا نقدی اور زیورات لے گئے جبکہ جانوروں کے چارے کو بھی آگ لگا دی گئی اس دن سے لیکر آج تک نہ ہمارے بچوں کو سکولوں میں جانے دیا جا رہا ہے اور نہ ہمیں کاروبار کرنے دیا جارہا ہے ہماری دوکانوں کے تالوں کے اوپر تالے لگا دیئے گئے ہیں ہمارا جینا مشکل اور زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے انہوں نے کہاکہ گزشتہ الیکشن میں ہم نے چوہدری علی شان کو ووٹ دیے لیکن ہم غریب اور چھوٹی برادری سے تعلق رکھتے ہیں اس لیے علاقے کے وزیر مال چوہدری علی شان سونی نے بھی ہماری مدد کرنے کی بجائے ظالموں کا ساتھ دینا شروع کر دیا ہے ہمارے گھروںکے اوپر حملہ آور وں کی پشت پناہی شروع
کر دی ہے جس کی وجہ سے آج تک ایک ملزم بھی گرفتار نہیں ہو سکا جبکہ ملزمان سرعام اسلحہ لیکر گاؤں میں گھوم رہے ہیں انہوں نے چیف سیکرٹری ،آئی جی آزادکشمیر پولیس اور سماجی تنظیموں سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمیں انصاف دلایا جائے اور ہمیں جان و مال کا تحفظ فراہم کیا جائے اور گھروں کے اوپر حملہ آور ملزمان کو گرفتار کیا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
کشمیر پریس کلب بھمبر کے صد رراجہ نعیم گل عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کیلئے سعودی عرب روانہ
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر  )کشمیر پریس کلب بھمبر کے صد رراجہ نعیم گل عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کیلئے سعودی عرب روانہ دوست احباب اور صحافیوں سے اسلام آباد ایئرپورٹ سے الوداع کیا تفصیلات کیمطابق کشمیر پریس کلب بھمبر کے صد رراجہ نعیم گل عمرہ کی ادائیگی کیلئے گزشتہ روز اسلام آباد سے سعودی عرب روانہ ہو گئے بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پت دوست احباب اور صحافیوں نے الوداع کیا کشمیر پریس کلب کے صدرراجہ نعیم گل کی ملک سے باہر ہونے کی وجہ سے انکی غیر موجودگی میں سینئر نائب صدر ناصر شریف بٹ کشمیر پریس کلب کے قائمقام صدر کی فرائض سر انجام دینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
راجہ افضل اور کھوسہ خاندان کا پیپلزپارٹی میں شامل ہونا خوش آئند ہے، جنرل سیکرٹری علی عمیر
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر )راجہ افضل اور کھوسہ خاندان کا پیپلزپارٹی میں شامل ہونا خوش آئند ہے انکی شمولیت سے پیپلزپارٹی پنجاب میں بڑی قوت کے طور پر سامنے آئے گی اور آئندہ الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرکے پنجاب میں بھی پیپلزپارٹی حکومت بنائے گی ان خیالات کااظہار پیپلزسٹوڈنٹس فیڈریشن ضلع بھمبر کے جنرل سیکرٹری علی عمیر نے کشمیر پریس کلب بھمبر کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی شہیدوں اور جمہوریت کیلئے قربانیاں دینے والوں کی جماعت ہے پاکستان کی سلامتی ،بقا
،استحکام اور جمہوریت کیلئے پیپلزپارٹی کی لازوال قربانیاں ہیں پاکستان کے اندر جمہوریت کو مضبوط کرنے اور آمریت کا راستہ روکنا کیلئے صدر پاکستان محترم آصف علی زرداری نے مفاہمتی پالیسی اپنائی جس کی وجہ سے آج پیپلزپارٹی کی حکومت اپنی 5سالہ آئینی مدت پوری کررہی ہے پیپلزپارٹی کی جمہوریت پسند پالیسیوں کی بدولت آج لوگ جوق در جوق پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیارکررہے ہیں راجہ افضل خان اور کھوسہ خاندان کی پیپلزپارٹی میں شمولیت خوش آئندہے انکی شمولیت سے پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب اور پنجاب کے اندر مزید مضبوط ہو گی آئندہ الیکشن میں پیپلزپارٹی پنجاب سے بھاری کامیابی حاصل کرے گی اور پنجاب کے اندر بھی پیپلزپارٹی کی حکومت ہو گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈاکٹر طاہر القادری کے کامیاب لانگ مارچ اور دھرنے نے پاکستان کی سیاست کا رخ تبدیل کر دیا ہے
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈاکٹر طاہر القادری کے کامیاب لانگ مارچ اور دھرنے نے پاکستان کی سیاست کا رخ تبدیل کر دیا ہے ڈاکٹر طاہر القادری نے اپنی سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرکے بڑے بڑے سیاسی پنڈتوںکوپریشان کر دیا ہے آئندہ الیکشن میں پنجاب
کے اندر وہی جماعت کا میابی حاصل کرے گی جس کو طاہر القادری کی حمایت حاصل ہو گی ان خیالات کااظہار منہاج القرآن یوتھ ونگ کے راہنما چوہدری عاطف رؤف نے کیاانہوں نے کہاکہ تحریک منہاج القرآن نے 23 دسمبر کو مینار پاکستان میں لاکھوں افرادکا اجتماع کرکے اور14جنوری اسلام آباد میں کامیاب لانگ مارچ اور دھرنا دیکر پاکستان کے اندر اپنی سیاسی طاقت کا بھرپور مظاہرہ کیا ہے تحریک منہاج القرآن نے اپنی سیاسی طاقت کامظاہرہ کرکے پاکستان کی سیاست کے اندر ہلچل مچادی ہے پاکستان کے غریب مظلوم اور پسے ہوئے طبقات کو ایک نیا پلیٹ فارم فراہم کیا ہے انہوں نے کہاکہ تحریک منہاج القرآن نے سیاست کے بجائے ریاست بچاؤ کو جو نعرہ دیا کستان کی عوام نے اس نعرہ کو خوب پذیرائی دی پاکستان کے آئندہ الیکشن کے اندر پنجاب کے اندر وہ جماعت کامیابی حاصل کرے گی جو کو تحریک منہاج القرآن کی سپورٹ حاصل ہو گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جنا ح ٹاؤن کرپشن میں اپوزیشن بھی حکومت کیساتھ مل گئی محمد یوسف درائیاں
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر  ) جنا ح ٹاؤن کرپشن میں اپوزیشن بھی حکومت کیساتھ مل گئی جناح ٹاؤن کرپشن کو بے نقاب کرنے الوں نے بھی مک مکا کر لیا اور اپنا حصہ لیکر خاموشی اختیار کر لی ان خیالات کااظہار سابق ممبر ضلع کونسل چوہدری محمد یوسف درائیاں اور سابق چیئرمین ضلع زکوة و عشر بھمبر چوہدری فضل علی نے مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہاکہ اپوزیشن فرینڈلی اپوزیشن کا کردار ادا کررہی ہے حکومت کی کرپشن اور غلط کاموںکی نشاندہی کرنے کی بجائے حکومت کیساتھ مک مکا کر رکھا ہے جناح ٹاؤن کی کرپشن کو اسمبلی میں بے نقاب کرنے کے دعوے داروں نے حکومت کیساتھ مک مکا کرکے اپنا حصہ وصول کر لیا اور کرپشن کے اوپر مکمل خاموشی اختیار کررکھی ہے انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کو چاہیے کہ وہ فرینڈلی اپوزیشن کے بجائے حکومت میں شامل ہو جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کوٹلی کے معروف بزنس مین منیر احمد بٹ انتہائی ملنسار اور درد دل رکھنے والے انسان تھے، خواجہ طارق محمود بٹ
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر )کوٹلی کے معروف بزنس مین منیر احمد بٹ انتہائی ملنسار اور درد دل رکھنے والے انسان تھے انہوں نے ہمیشہ مظلوم اور بے کس لوگوں کی مددکی انکی وفات سے پیدا ہو نے والا خلا صدیوں پر نہیں ہو سکے گا ہم انکے خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں ان خیالات کااظہار مسلم کانفرنس بھمبر کے سٹی صدر ٹھیکیدار خواجہ طارق محمود بٹ نے مرحوم کے بیٹے جسٹس (ر) خواجہ افتخار احمد بٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔