جرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتیں ۔۔۔ڈاکودن دیہاڑے بھرے بازار سے متعدد موٹر سائیکل اسلحہ کے زور پر چھین کر فرار

راجن پور(محمد حنیف بلوچ سے) جرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتیں ۔۔۔ڈاکودن دیہاڑے بھرے بازار سے متعدد موٹر سائیکل اسلحہ کے زور پر چھین کر فرار پولیس منہ تکتی رہی۔ڈکیتی کی حالیہ بڑھتی ہوئی وارداتوں سے شہریوں میں تفتیش کی لہر۔

تفصیل کے مطابق مٹھن کوٹ میں کئی ماہ سے امن و امان قا ئم تھامگر اچانک جرائم میں اضافہ نے پچھلا تمام ریکارد توڑ ڈالا اور پولیس ڈیپارٹمنٹ پر سوالیہ نشان چھوڑ دیا ذرائع کے مطابق اعوان والی مسجد کے قریب رات آٹھ بجے مسلحہ ڈاکو آئے اور میاں نازک قریشی کے بیٹے سے گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے ،اسی طرح کی ایک اور واردات ہوئی جس میں انجمن تاجران کے سٹی صدر خواجہ محمد سلیم کے بیٹے کا موٹر سائیکل دن دیہاڑے شہر کے مرکز میںکشمیر مارکیٹ کے قریب سے ڈاکو کا نوالہ بنا۔

کلیم اقبال دو منٹ کے لئے گھر گیا اور موٹر سائیکل باہر کھڑی کر گیا واپس آیا تو موٹر سائیکل غائب تھا وہ حیرا ن ہوا کہ ڈاکوئوں کے پاس ریمورٹ کنٹرول سسٹم ہے کہ پلک جھپکتے ہی واردات ہوجاتی ہے۔اس کے علاوہ زمینداروں کے پیٹر انجن اور انکے پنکھے چوری ہونا تو معمول بن گئے ،گھروں سے جانور چوری ہونے اور گھریلو اشیاء چوری ہونے لگے جس سے عوامی حلقوں میں انتہائی سخت تفتیش پائی جا رہی ہے ۔انکا کہنا ہے کہ پولیس اب شہر میں امن قائم کرنے میں ناکام دکھائی دے رہی ہے پولیس زیادہ تر سیاسی جلسوں کو اٹنیڈ کرنے اور سیاستدانوں کی رکھوالی زیادہ کرنے لگی ہے جبکہ عوام کو چورئوں اور ڈاکوئوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔

انہوں نے ایس ایچ او تھانہ مٹھن کوٹ سے گزارش کی ہے کہ ان کی شرافت سے پولیس ناجائز فائدہ اٹھا کر سست روی کا مظاہرہ کر رہی ہے جس سے ڈاکوئوں کو ڈکیتی کے لئے کھلا میدان مل چکا ہے اوروہ باآسانی اپنے شکار کو جہاں چاہیں ٹارگٹ کر کے چلے جاتے ہیں۔ایس ایچ او اپنی نفری کو الرٹ کرنے اور شہراور اس کے گردو نواح میں گشت کو بڑھائیں تاکہ روز بروز کی بڑھتی ہوئی چوری ،ڈکیتی پر قابو پایا جائے ورنہ ایسا نہ ہو کہ شہر میں انکی مقبولیت میں کمی واقع ہو جائے اور پورا شہر بد امنی اور جرائم سے تنگ آکر ان کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں۔