بھمبر جنرل پوسٹ آفس کے آفیسران اور سٹاف کا ایک مشترکہ اجلاس منعقد ہوا

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) بھمبر جنرل پوسٹ آفس کے آفیسران اور سٹاف کا ایک مشترکہ اجلاس زیر صدارت سینئر پوسٹ ماسٹر راجہ محمد عارف منعقد ہوا اجلاس سے خطا ب کرتے ہوئے راجہ محمد عارف نے کہاکہ امریکی فلم ساز کیطرف سے انبیاء کرام کی توہین کرنے کی شدید مذمت کرتے ہیں شاتم رسول امریکی کو سزائے موت دلوانے کیلئے امت اسلامیہ بین الاقوامی عدالت میں مقدمہ درج کروائے انہوں نے کہاکہ غیر مسلم ممالک کیطرف سے اسلام ،قرآن اور انبیاء کرام کے بارے میں وقتاً فوقتاً توہین آمیز مواد شائع کر کے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنے کا جو سلسلہ جاری ہے۔

اس کا خاتمہ تبھی ممکن ہو گا جب امت مسلمہ یکجا اور متحد ہو کر اس کیخلاف اقوام متحدہ میں قانون سازی کروائے انہوں نے کہاکہ ہم انبیاء کرام کی شان میں گستاخی کسی صورت برداشت نہیں کرینگے اس موقع پر (ر) ڈپٹی پوسٹ ماسٹر مرزا مقصود احمد اور ہیڈ کلرک واجد شاہ نے بھی خطاب کیا اجلاس کے آخر میں امریکی فلم ساز کیطرف سے توہین رسالت کرنے کیخلاف اور اسکو سزائے موت دلوانے کی قرار داد منظور کی ۔