بھمبر : قائد اعظم کی سالگرہ کا دن قوم کے احتساب کرنے کا بھی دن ہے ، انجینئر مخدوم محمد اقبال

M Iqbal

M Iqbal

بھمبر ( بیورو رپورٹ) قائداعظم کے افکار اور فرامین پر چلتے ہوئے اپنی پوری کوشش پاکستان کی ترقی کیلئے لگا رہے ہیں ۔ پوری قوم آج کے دن مشترکہ جدوجہد کی رو ش اپنا کر اپنے پیارے قائد کو ان کی سالگرہ کا تحفہ دے سکتی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار پی او اے ایف انٹرنیشنل کے ممبر اور امتیاز کنسٹرکشن کمپنی’ آئیڈیل کنسٹرکشن کمپنی کے چیف ایگزیکٹو انجینئر مخدوم محمد اقبال نے قائداعظم ڈے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ آج کا دن جہاں ہمیں بابائے قوم کی عملی جدوجہد اور پاکستان کیلئے کی گئی ان کی کوششوں کو یاد کرنے کا درس دیتا ہے وہیں ہمیں اپنا احتساب کرنے کا موقع بھی فراہم کرتا ہے کہ ہم نے اپنا کردار ادا کیا ہے یا نہیں۔

انہوں نے کہا کہ مملکت خداداد ترقی کے راستے پر گامزن ہونے سے ہی تحریک پاکستان اور قائداعظم کی جدوجہد کے ثمرات بار آور ثابت ہو سکتے ہیں ۔ سیاست دانوں کو خصوصی طور پر قائد اعظم کے افکار کو مدنظر رکھنا ہوگا اور پاکستان کو دنیا کی عظیم ترین مملکت بنانے کیلئے کوشش کرنا ہو گی۔