بھمبر میرپور روڈ پر گوڑھا رحمان میں موٹر سائیکل اور کیری ڈبہ میں خونی تصادم

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) بھمبر میرپور روڈ پر گوڑھا رحمان میں موٹر سائیکل اور کیری ڈبہ میں خونی تصادم موٹر سائیکل سوار ماں جان بحق بیٹا زخمی گاڑی کا ڈرائیور موقع سے فرار پولیس تھانہ بھمبر نے مقدمہ درج کرکے کیری ڈبہ قبضہ میں لے لیا۔

تفصیلات کیمطابق گزشتہ روز بھمبر میرپور روڈ پر موٹر سائیکل پر سوار کانگڑہ کے رہائشی نوجوان ظروف حسین اپنی والدہ شمیم اختر کے ہمراہ گڑھا رحمن روڈ سے مین روڈ پر آئے تو اس اثناء میں روڈ پر میرپور کیطر ف سے جانے والے کیری ڈبہ سے ٹکرا گئے جس سے موٹر سائیکل پر سوار شمیم اختر موقع پر جان بحق ہو گئیں۔

جبکہ انکے بیٹے ظروف حسین کو معمولی چوٹیں آئیں حادثہ کی اطلاع ملتے ہی انچارج چوکی گڑھا للیاں سردار نعمان خان موقع پر پہنچ گئے کیری ڈبہ کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا جبکہ گاڑی کو قبضہ میں لیکر ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے مرحومہ کو نماز جنازہ کے بعد سپرد خاک کر دیا گیا۔