بھمبر کی حبریں 13-01-2013

سنی ٹرسٹ بھمبر کے زیر اہتمام سیرت طیبہ کوئز مقابلہ کمیونٹی ہال بھمبر میں منعقد ہوا

بھمبر (جی پی آئی) سنی ٹرسٹ بھمبر کے زیر اہتمام سیرت طیبہ کوئز مقابلہ کمیونٹی ہال بھمبر میں منعقد ہوا تقریب کے مہمان خصوصی ایڈیشنل ضلع قاضی کوٹلی مفتی محمد اویس اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر بھمبر چوھردی محمد اشرف تھے مقابلے میں پچاس کے لگ بھگ طلبہ و طالبات نے حصہ لیا سیرت طیبہ کوئز مقابلہ میں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآوسلم کی حیات طیبہ کے حوالے سے ایک ہزار سے زائد سوالات کئے گئے جس کے بچوں نے احسن انداز میں جوابات دئیے۔ مقابلہ میں پہلی پوزیشن صنان ظفر، دوسری پوزیشن عمر مشتاق ، تیسری پوزیشن طوبہ محبوب نے حاصل کی اس کے علاوہ حفصہ اسلم، ظل عروج، محمد بلال اسفند، اسود محمد اور خرم وقار نے بھی نمایاں کامیابی حاصل کی مہمانان خصوصی نے مقابلہ جیتنے والے طلباء و طالبات میں اسناد اور شیلڈ تقسیم کیں۔ اس موقع پر طلباء و طالبات کے والدین نے سنی ٹرسٹ کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے کہا کہ آئندہ بھی اس طرح کے پروگرامات منعقد ہونے چاہیں تا کہ طلباء و طالبات دین کو سمجھ سکیں اور دین کے متعلق ان کو مکمل آگاہی ہو سکے اوروہ دین پر مکمل عمل پیرا ہو سکیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کشمیر فریڈم موومنٹ کے مرکزی راہنما سلیم اکبر کاشر نے کہا ہے کہ کنڑول لائن پر بھارت کی طرف سے آزاد خطہ پر بلا جواز فائرنگ تشویش ناک ہے

بھمبر ( جی پی آئی) کشمیر فریڈم موومنٹ کے مرکزی راہنما سلیم اکبر کاشر نے کہا ہے کہ کنڑول لائن پر بھارت کی طرف سے آزاد خطہ پر بلا جواز فائرنگ تشویش ناک ہے کشمیر فریڈم موومنٹ پاکستانی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے بھارت کی کسی بھی در اندازی کا پاکستانی افواج کیساتھ مل کر مقابلہ کرینگیے۔ہمیں اسلحہ فراہم کیا جائے ہم انشاء اللہ بھارت کو ناکوں چنے چبوائیں گئے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ کئی دنوں سے جاری کنڑول لائن پر بھارتی افواج کی بلا اشتعال فائرنگ کے حوالے سے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ مسئلہ کشمیر کاپرامن حل ہونا چاہیے بھارت نے ایک عرصہ سے کشمیریوں پر ظلم و ستم ڈھائے ہیں اور کئی نسلوں نے بھارت کیخلاف جدوجہد کرتے ہوئے اپنی جانوں کی قربانیاں دی ہیں پاکستان ہمارا بڑا بھائی ہے ہم بھارت کی طرف سے کسی بھی مہم جوئی کی صورت میں افواج پاکستان کیساتھ کھڑے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قاضی حسین احمد نہ صرف پاکستان بلکہ امت مسلمہ کی ایک عظیم شخصیت تھے ان خیالات کا اطہاار چوہدری عتیق الرحمن برسالوی نے کیا

بھمبر ( جی پی آئی) قاضی حسین احمد نہ صرف پاکستان بلکہ امت مسلمہ کی ایک عظیم شخصیت تھے مرحوم کی زندگی ہم سب کیلئے مشعل راہ ہے ان خیالات کا اطہاار نوجوان سیاسی و سماجی راہنما چوہدری عتیق الرحمن برسالوی نے چنار میڈیا سنٹر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مرحوم قاضی حسین احمد نے پوری زندگی میں ملک پاکستان سے فرقہ واریت اور تعصب کے خاتمہ کیلئے عملی کوششیں کرتے رہے پاکستان میں عملی طور پر اسلامی نظام کے نفاذ کیلئے بھر پور جدوجہد کرتے رہے انہوں نے ہمیشہ اللہ کے دین کیلئے دن رات عملی اقدامات میں مصروف رہے ان کی اچانک وفات سے نہ صرف جماعت اسلامی پورے پاکستانی عوام بلکہ امت مسلمہ ایک عظیم سکالر راہنما سے محروم ہو گئی ہے ان کا خلا کبھی پر نہ کیا جا سکے گا بلکہ پروفیسر غفور احمد اور قاضی حسین احمد مرحوم جیسی شخصیت کا اچانک اس دنیا سے چلے جانا ایک عطیم سانحہ سے کم نہیں ہے ان دونوں شخصیات کا 9/11 کے واقعہ کے بعد ایک مجاہدانہ کردار تھا اور بین الاقوامی سطح پر مختلف فورمز پر اسلام کو ایک اعتدال پسند دین ثابت کیا انہوں نے عالمی دنیا کو یہ بات باور کرا دی کہ اسلام ایک امن پسند دین ہے مسلمان دہشت گرداور اتنہا پسند نہیں بلکہ امریکہ اور مغربی ممالک کو مسلم دنیا کیخلاف اس بے بنیاد پروپیگنڈا سے باز رہنا چاہیے آخر میں چوہدری عتیق الرحمان برسالوی نے لواحقین اور پورے پاکستان و آزاد کشمیر کے کارکنان جماعت اسلامی، اسلامی جمعیت طلبہ سے دلی تعزیت کی اور قاضی حسین احمد ااور پروفیسر غفور احمد کے درجات کی بلندی اور مغفرت کیلئے دلی دعا کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بٹل سیکٹر میں بھارتی افواج کی طرف سے بلا اشتعال فائرنگ جس کے نتیجے میں پاک فوج کے جوانوں کی شہادت

بھمبر (جی پی آئی) بٹل سیکٹر میں بھارتی افواج کی طرف سے بلا اشتعال فائرنگ جس کے نتیجے میں پاک فوج کے جوانوں کی شہادت کے سلسلے میں آج بھمبر میں وزیراعظم کی ہدایت پر یوم سیاہ منایا جائیگا جس میں تمام سیاسی و سماجی پارٹیاں سول سوسائٹی بھر پور شرکت کریگا یوم سیاہ کے موقع پر احتجاجی پروگرام پرانی کچہری بھمبر میں منعقد ہو گا اور بعد میں احتجاج ریلی نکالی جائیگی جو اقوام متحدہ کے دفتر میں اختتام پذیر ہو گی جہاں اقوام متحدہ کے مبصرین کو یاداشت پیش کی جائیگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ریڈ فائونڈیشن نے تعلیم کے فروغ اور ترقی کیلئے ہمیشہ بھر پور کردار ادا کیا ہے انتظامیہ مبارکباد کی مستحق ہے

بھمبر ( جی پی آئی)ریڈ فائونڈیشن نے تعلیم کے فروغ اور ترقی کیلئے ہمیشہ بھر پور کردار ادا کیا ہے اور آج ریڈ فائونڈیشن کی زیر تعلیم طالبہ نے بی ایس سی میں پہلی پوزیشن حاصل کی جو ریڈ فائونڈیشن کی اعلیٰ کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے ریڈ فائونڈیشن تعلیم کیساتھ ساتھ نئی نسل کی کردار سازی بھی کر رہی ہے آئندہ آنیوالی نسلیں با شعور اور اخلاقیات سے بھر پور مزین ہوں گی اس پر ریڈ فائونڈیشن کی انتظامیہ مبارکباد کی مستحق ہے ان خیالات کا اظہار ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن میرپور راجہ اظہر اقبال نے ریڈ فائونڈیشن کے زیر اہتمام سالانہ گولڈ میڈل سرمنی 2011-12کے حوالہ سے منعقدہ تقریب سے خطاب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ تعلیمی میدان میں ریڈ فائونڈیشن نے بہت کم عرصہ کے دوران شاندار اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ریڈ فائونڈیشن آزاد کشمیر بھر کے اندر منفرد انداز سے تعلیم کے فروغ او ر ترقی کیلئے بھر پور کردار ادا کر رہی ہے ریڈ فائونڈیشن کی تعلیم کے فروغ کیلئے خدمات کا اعتراف اعلیٰ تعلیمی حلقوں نے بھی کیا ہے جہاں پر ایجوکیشن ضروری ہے وہاں پر بچوں کی تعلیم و تربیت اور کردار سازی کیلئے بنیادی اقدامات اٹھانے ہوتے ہیں ریڈ فائونڈیشن تعلیم کیساتھ ساتھ نئی نسل کی کردار سازی بھی کر رہی ہے جس سے آئندہ آنیوالی نسلیں پڑھی لکھی اور باشعور ہونگی انہوں نے کہا کہ ریڈ فائونڈیشن سپورٹس کے شعبہ میں خدمات سر انجام دے سکتی ہے ریڈ فائونڈیشن اس حوالے سے لائحہ عمل اپنائے تا کہ طلبہ و طالبات کی ذہنی وجسمانی نشوونما اور صلاحیتوں میں اضافہ ہو انہوں نے کہا کہ سول سوسائٹی کا فرض ہے کہ وہ اپنے بچوں کی تربیت پر غور کریں ہم نے بھی پرائیوٹ سیکٹر کے اندر ہیلتھ اور ایجوکیشن میں سماہنی اور بنڈالہ کے اندر کام شروع کیا ہے علاقہ کے بچوں کی بہتر تعلیم کیلئے ڈونرز کو بلا کر حوصلہ افزائی کروائینگے انہوں نے اپنی طرف سے ریڈ فائونڈیشن کیلئے پچیس ہزار روپے دینے کا اعلان کیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ریڈ فائونڈیشن سٹاف کے جنرل منیجر محمد اسلم اعجازی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریڈفائونڈیشن نے بڑی مشکل حالات میں ادارے کا آغاز کیا اس وقت یقین نہیں آتا تھا کہ اتنا بڑا کام شروع ہو گیا ہے یہ ایک دیوانے کا خواب لگتا تھا لیکن ہمارے لوگوں کے اپنے مقصد کیساتھ لگن اور اعتماد نے اس مشکل ترین کام کو کر دکھایا بھمبر ریجن آج مبارکباد کا مستحق ہے بھمبر ریجن نے بورڈ کے اندر ٹاپ پوزیشنز حاصل کیں جس سے ادارہ کے عزت و وقار میں اضافہ ہوا ریڈ فائونڈیشن کا اصل مقصد بچے کی شخصیت اور اسکے کردار کی تعمیر ہے بھمبر ریجن کو نمایاں کارکردگی پر خراج تحسین اور مبارکباد پیش کرتا ہوں تقریب سے سردار محمد رزاق خان کنٹرولر کالجز ، ریجنل منیجر ریڈ فائونڈیشن صابر حسین صابر، ذوالفقار علی، عروا عزیز، محمد دانیال خان، تحسین رفیع نے بھی خطاب کیاجبکہ سٹیج سیکرٹری کے فرائض چوہدری ظہیر نے ادا کئے دریں اثناء ریڈ فائونڈیشن سکولز و کالجز ضلع بھمبر میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ وطالبات میں گولڈ میڈلز، شیلڈز، اسناد اور نقد انعامات تقسیم کئے گئے تقریب کے آخر میں سابق امیر جماعت اسلامی قاضی حسین احمد اور پروفیسر غفور احمد کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔