طاہر القادری کا لانگ مارچ یا کچھ اور کھاریاں میں قائم تینوں پٹرل پمپ بند کردئیے گئے

کھاریاں(جی پی آئی)طاہر القادری کا لانگ مارچ یا کچھ اور کھاریاں میں قائم تینوں پٹرل پمپ بند کر دئیے گئے عوام پٹرول حاصل کر نے کیلئے دربدر ہو گئے جی ٹی روڈ کھاریاں پر قائم تینوں پمپوں کے مالکان نے رسیاں لگا کر سیل کردئیے ہیں۔

جبکہ پٹرول اور ڈیزل وغیرہ کی سیل بھی بند کردی گئی ہے عوام کی مشکلات میں اضافہ کردیاگیا ہے عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے ہے جب تک لانگ مارچ کھاریاں نہیں پہنچتا تب تک سیل جاری کی جائے تا کہ عوام مشکلات سے نکل سکیں۔