بھمبر کی خبریں 5-2-2013

بھمبر میں مقبوضہ کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے مختلف تقریبات کا انعقاد ، چوہدری محمد طیب
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) بھمبر میں مقبوضہ کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے مختلف تقریبات کا انعقاد کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے پاکستان کے عوام کے شکر گزار ہیں مقبوضہ کشمیر اور آزاد کشمیر کے عوام ریاست جموں وکشمیر کی آزادی کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر بھمبر چوہدری محمد طیب نے احاطہ کچہری میں 5فروری اظہار یکجہتی کشمیر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ آج کے شدید خراب موسم کے باوجود ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد اور طلباء کی اپنے مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے اکٹھا ہونا اس بات کا ثبوت ہے کہ کشمیری اپنی آزادی کی جدوجہد ہر حال میں جاری رکھیں گے اور بالاخر تحریک آذادی کشمیر کامیابی سے ہمکنار ہو گی تقریب سے خواجہ عامر رسول بٹ ،چوہدری محمداسلم ایڈوکیٹ،محمد عبداللہ،اور دیگر نے بھی خطاب کیا تقریب میں ایس پی بھمبر سردار محمد الیاس ،SHOسٹی تھانہ بھمبر سردار طارق محمود،MSڈاکٹر محمد اقبال چوہدری ،XENبرقیات احسان اللہ،سمیر اساتذہ،سرکاری ملازمین ،طلبائ،تاجروں ،صحافیوں ،شہریوںکی بڑی تعداد نے شرکت کیدریں اثناء جماعت اسلامی ضلع بھمبر کی طر ف سے مقبوضہ کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے میرپور چوک سے ایک ریلی نکالی گئی جو سماہنی چوک ،لاری اڈہ سے ہوتی ہوئی میلاد چوک میں جلسہ عام کی شکل اختیار کر گئی ریلی سے ضلعی امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر ریاض احمد ،مرکزی صدر کشمیر فریڈم موومنٹ انجینئر خالد پرویز بٹ ،محمد علی اختر ،فرید احمداور مرزا الیاس احمد نے بھی خطاب کیا کشمیر پریس کلب بھمبرمیں جموں وکشمیر جرنلسٹس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام مقبوضہ کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کیئے ایک تقریب منعقد ہوئی تقریب سے مرکزی چیف آرگنائزر چوہدری خالد حسین ایڈووکیٹ اور صدر کشمیرپریس کلب ناصر شریف بٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ صحافی تحریک آزادی کشمیر کیلئے قلمی جہاد کررہے ہیں اور تحریک آذادی کشمیر کو تقویت دینے کیلئے قلم سے کشمیری قوم میں شعور ،آگہی اور تحریک آزادی کیخلاف ہوانیو الی سازشوں کو بے نقاب کرنے میں بھر پور کردار ادا کررہے ہیں ہم اپنے مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کے شانہ بشانہ ہیں اور انکے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں دریں اثناء جماعت الدعوة ضلع بھمبر کے زیر اہتمام کشمیریوں کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی جو مختلف بازاروں سے ہوتی ہوئی کشمیر پریس کلب کے باہر جلسہ عام کی صورت اختیار کر گئی ریلی سے ضلعی امیر جماعت الدعوة بھمبر ابو شعیب ،ابو اسامہ اور انجینئر خالد پرویز بٹ نے بھی خطاب کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جسٹس چوہدری نیاز احمد مرحوم ایک عظیم شخصیت کے مالک تھے انکا کردار رہتی دنیا تک یاد رکھا جائیگا ، چوہدری عتیق الرحمن برسالوی
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) (ر) جسٹس چوہدری نیاز احمد مرحوم ایک عظیم شخصیت کے مالک تھے انکا کردار رہتی دنیا تک یاد رکھا جائیگا ان خیالات کا اظہار نوجوان سیاسی سماجی راہنماء چوہدری عتیق الرحمن برسالوی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ (ر)جسٹس چوہدری نیاز احمد مرحوم ایک بلند پایہ اور اعلیٰ کردار کے مالک تھے مرحوم کی پوری زندگی ضرورت مندوں کی حاجت روائی اور انسانیت کی خدمت میں گزاری انہوں نے خطہ آزادکشمیر کیلئے تعلیم جیسی نعمت کو عام کرنے کیلئے اپنی ساری زندگی وقف کردی مرحوم نے غربت کی چکی میں پیستے ہوئے طبقات کی بہتری کیلئے عملی اقدامات کیے عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کی ان کی ذاتی کوششوں ،لگن اور محنت کی وجہ سے مختلف تنظیموں اور متحرک لوگو ں سے فنڈریزنگ کر کے تعلیم کو عام کیا انکی ذاتی دلچسپی سے جو علم کی شمع روشن ہوئی اس کی وجہ سے آج آزادکشمیر کے بڑے اہم عہدوں پر اہم شخصیات اپنے فرائض سرانجام دے رہی ہیں انہوں نے کہاکہ چوہدری نیاز احمد مرحوم اپنے دور کی عہد ساز شخصیت تھے آج ہم سب کو انکے نقش قدم پر چلتے ہوئے غریب اور نادار لوگوں کی فلاح و بہبود کیلئے عملی اقدامات کی کوشش کرنی چاہیے تاکہ اس خطے میں حقیقی معنوں میں انقلاب برپا ہو سکے آخر میںانہوں نے چوہدری نیاز احمد مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعا کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سابق امید وار اسمبلی حلقہ سماہنی چوہدری محمد رزاق پر بے بنیادمقدمات کو فی الفور ختم کیا جائے ، چوہدری حیدر علی کاشر
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) سابق امید وار اسمبلی حلقہ سماہنی چوہدری محمد رزاق پر بے بنیادمقدمات کو فی الفور ختم کیا جائے تاکہ حلقہ کے اندر مثبت سیاسی سرگرمیوںکا دوبارہ آغاز کیا جائے ان خیالات کا اظہار سلطان یوتھ فورس کے صدر چوہدری حیدر علی کاشر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ حلقہ سماہنی کے اندر اس وقت برادری ازم کوفروغ دیا جا رہا ہے اور حلقہ کے اندر افراتفری مچا کر کچھ لوگ اپنے سیاسی مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ سابق امید وار اسمبلی چوہدری محمد رزاق نے اپنے ووٹوں کی قربانی دیکر حلقہ سماہنی کو پر امن بنایا لیکب کچھ شر پسند عناصر ان کیخلاف مختلف اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرکے علاقہ کے امن کو تباہ و برباد کرنا چاہتے ہیں لیکن حلقہ کے باشعورعوام ایسی حرکت کو برداشت نہیں کرینگے اور چوہدری محمد رزاق کی سیاسی و اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید کا دور اقتدار آزادکشمیر کی تاریخ میں سنہری حروف میں لکھا جائیگا ، بشارت رضا ، علی عمیر
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر)وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید کا دور اقتدار آزادکشمیر کی تاریخ میں سنہری حروف میں لکھا جائیگا مختصر عرصہ اقتدار کے اندر ایسے میگا پراجیکٹس دیئے جو آذادکشمیر کی گزشتہ پچاس سالوں کے اندر کسی نے نہیں دیے آزادکشمیر پیپلزپارٹی کا مضبوط قلعہ ہے مسلم لیگ ن اور مسلم کانفرنس اب ملکر بھی پیپلزپارٹی کا مقابلہ نہیں کر سکتی ان خیالات کا اظہار پیپلزسٹوڈنٹس فیصریشن ضلع بھمبر کے صدر بشارت رضا اور جنرل سیکرٹری علی عمیر نے گزشتہ روز PSFضلع بھمبر کیطرف سے کشمیر پریس کلب بھمبر کے صحافیوں کے اعزاز میں دی گئی دعوت کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی جمہوریت اور عوامی حقوق کی مخافظ جماعت ہے پیپلزپارٹی نے اقتدارمیں آکر عملی اقدامات کیے ہیں جبکہ ماجی کی حکومتوں نے زبانی جمع خرچ اور ہوائی اعلانات سے قوم کو بے وقوف بنانے کی کوشش کرتی رہی اب عوام بھی حقیقت جان چکے ہیں اور باشعور ہو چکے ہیں اب عوام مسلم کانفرنس اور مسلم لیگ کے بہکاوے میں نہیں آئیں گے انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے مختصر عرصہ حکومت کے اندر وزیر اعظم چوہدری عبدالمجید کی قیادت میں 3میڈیکل کالجز ،ویمن یونیورسٹی ،آئی ٹی یونیورسٹی ،میرپور میں انٹرنیشنل ایئرپورٹ جیسے منصوبے دیکر پیپلزپارٹی کے روٹی کپڑا اور مکان کے نعرے کو عملی جامہ پہنانے کی کوشش کی ہے انہوں نے کہاکہ پیپلزسٹوڈنٹس فیڈریشن پیپلزپارٹی کا ہر اول دستہ ہے گلگت بلتستان اور آزادکشمیر کے بعد اب پاکستان کے الیکشن میں بھی پیپلزسٹوڈنٹس فیڈریشن کے جیالے پیپلزپارٹی کو کامیابی دلانے میں بھرپور کردار ادا کرینگے ایک سوال کے جوب میں انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم چوہدری عبدالمجید کی قیادت میں PSF کے کارکنان کو ایڈجسٹ کیا جا رہا ہے نیلم سے لیکر چھمب تک PSF کے جیلوں کو انکی قربانیوں کا صلہ مل رہا ہے انشاء اللہ بہت جلد PSFضلع بھمبر کے کارکنان کو حکومتی سیٹ اپ اور سرکاری ملازمتوں میں ایڈجسٹ کیا جائیگا اور PSF ضلع بھمبر کے کارکنانکی محرومیوں کا ازالہ ہو گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن ضلع بھمبر کے جنرل سیکرٹری علی عمیر کی طرف سے کشمیر پریس کلب بھمبر کے صحافیوں کے اعزاز میں ایک دعوت دی
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر)پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن ضلع بھمبر کے جنرل سیکرٹری علی عمیر کی طرف سے کشمیر پریس کلب بھمبر کے صحافیوں کے اعزاز میں ایک دعوت دی جس میں PSFضلع بھمبر کے صدر بشارت رضا قائم قام صدر کشمیر پریس کلب ناصر شریف بٹ ،چیف آرگنائزر جموں و کشمیر جرنلسٹس آرگنائزیشن چوہدری خالد حسین ایڈووکیٹ ،نائب صدر چوہدری عاطف اکرم،طارق محمود ثاقب ،ظہور احمد رضا ،سیکرٹری مالیات جہانگیر پاشا،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری مرزاندیم اختر ،عابد زبیر ،وسیم نذر،ظہیر اقبال ،ایم عثمان ،صدر ینگ یونین کسچناتر چوہدری ذوالفقار احمد اور دیگر نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گورنمنٹ بوائز سکول برسالی میں خالی ہونے والی آسامی پر تقرری میرٹ پر ہونی چاہیے ، برسالی گاؤں کے افراد
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر)گورنمنٹ بوائز سکول برسالی میں خالی ہونے والی آسامی پر تقرری میرٹ پر ہونی چاہیے کسی سیاسی دباؤ میں آکر اگر تقرری کی گئی تو حالات کے خراب ہونے کی ذمہ داری ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر پر عائد ہو گی میرٹ سے ہٹ کر تقرری کسی صورت برداشت نہیں کر ینگے ان خیالات کا اظہار برسالی گاؤں کے درجنوں افراد پر مشتمل وفد نے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا وفد کی قیادت چوہدری نذیر احمد مہر،کیپٹن محمد اصغر،صوفی رمضان ،چوہدری عبدالعزیز،چوہدری عابد ،محمد کریم چوہدری عبدالرحمن ،راجہ ،محمد شفیق ،راجہ محمد اعظم ،راجہ بلال ،چوہدری قربان علی ،ملک محمدسلیم ،مزمل مہر ،چوہدری محمدصدیق ،چوہدری عمران علی،چوہدری محمد وسیم،چوہدری حضر حیات،پروفیسر(ر)چوہدری محمد حسین،اعجاز بشیر ،راجہ عدنان ،چوہدری محمد سعیدکررہے تھے انہوں نے کہاکہ گورنمنٹ بوائز سکول برسالی میں خالی ہونیو الی آسامی پر تقرری کیلئے سیاسی دباؤ ڈلا جا رہا ہے اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر بھمبرکے دفتر لوگوں کو لاکر موصوف آفیسر کو ڈرانے اور سیاسی دباؤ میں لا کر اپنے کسی عزیز کو میرٹ سے ہٹ کر اپوائنٹ کروانا چاہتے ہیں انہوں نے کہاکہ ہم میرٹ سے ہٹ کر کسی بھی تقرری کو کسی صورت برداشت نہیں کرینگے اس موقع پر جب ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہاکہ کوئی سیاسی دباؤ قبول نہیں کرینگے خالی ہونے والی آسامی پر میرٹ کے اوپر تقرری عمل میں لائی جائے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چوہدری عتیق الرحمن برسالوی نے نو منتخب صدر ڈسٹرکٹ بار بھمبر چوہدری سجاد الحق ایڈووکیٹ اور دیگر عہدیداران کو بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرنے پر دلی مبارک باد پیش کی
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر)نوجوان سیاسی و سماجی راہنماء چوہدری عتیق الرحمن برسالوی نے نو منتخب صدر ڈسٹرکٹ بار بھمبر چوہدری سجاد الحق ایڈووکیٹ ،جنرل سیکرٹری چوہدری جمیل کامران ،سینئر نائب صدر چوہدری ضیا ء الرحمن ایڈووکیٹ اور دیگر عہدیداران کو بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرنے پر دلی مبارک باد پیش کی اور اس توقع کا اظہار کیا کہ نو منتخب عہدیداران بار میں اچھی روایات قائم کرینگے۔