بھمبر گجرات روڈ باب کشمیر پل پر موٹر سائیکل اور مسافر وین میں خوفناک تصادم

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) بھمبر گجرات روڈ باب کشمیر پل پر موٹر سائیکل اور مسافر وین میں خوفناک تصادم 2 نوجوان شدید زخمی تشویش ناک حالت میں اسلام آباد ریفر کر دیا گیا۔

تفصیلات کیمطابق بڑھنگ بھمبر کے رہائشی دو نوجوان ریحان ولد حاجی محمد سفیان اور شکیل ولد ماسٹر محمد نعیم اپنے موٹر سائیکل نمبری GTK7321 پر بڑھنگ سے بھمبر کی طرف آرہے تھے کہ باب کشمیر پل پر ہائی ایس وین نمبری P8459 سے ٹکرا گئے جس سے دونوں نوجوان شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچایا گیا جہاں سے ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد تشویش ناک حالت میں اسلام آباد ریفر کر دیا گیا۔