بھمبر گجرات روڈ پر محمد دین میموریل ہسپتال کے سامنے موٹر سائیکل اور رکشے کے درمیان خونی تصادم

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) بھمبر گجرات روڈ پر محمد دین میموریل ہسپتال کے سامنے موٹر سائیکل اور رکشے کے درمیان خونی تصادم تین نوجوان شدید زخمی تفصیلات کیمطابق گزشتہ روزکوٹلہ کا رہائشی نوجوان خرم شہزاد ولد شبیر احمد ساکن ڈھل داؤد ڈاکخانہ مراڑیاں اپنے ساتھی کاشف سکنہ بڑھنگ کیساتھ موٹر سائیکل ہنڈا 125نمبری JMK6574پر بھمبر سے کوٹلہ جا رہے تھے کہ محمد دین میموریل ہسپتال کے سامنے چنگچی رکشہ جسے ڈرائیور مبشر احمد چلا رہا تھا کے ساتھ ٹکرا گئے ۔

جسکے نتیجے میں تینوں نوجوان موٹر سائیکل سوار اور رکشہ ڈرائیور شدید زخمی ہو گئے جنہیں ریسکیو 1122کی ایمبولینس کے ذریعے فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گء