سالار قافلہ چوہدری عابد رضا نے یونین کونسل چڑیاولہ کے گاؤں بیر کھرانہ میں جلسہ عام سے خطاب کیا

کوٹلہ ( ارباب علی خان) سالار قافلہ چوہدری عابد رضا نے یونین کونسل چڑیاولہ کے گاؤں بیر کھرانہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرپٹ اور اغیار کے ایجنٹ حکمرانوں کو ایوان اقتدار سے باہر نکالے بغیر ملک کی سلامتی ،ترقی اور قوم کی خوشحالی کو یقینی بنانا ممکن نہیںمیاں نواز شریف ایک بہترین لیڈر ہیں اب فیصلہ آپ عوام نے کرنا ہے کہ مشاہدات اور تجربات سے گز ر کر آنے والے لیڈر نواز شریف کو منتخب کرنا ہے یا چند لوٹے ساتھ ملا کر تبدیلی کی بات کرنے والے یا موجودہ کرپٹ حکمرانوں کو ایک اور موقع دینا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ملک میں لوٹ کھسوٹ اور کرپشن کی سیاست کو ختم کرنا ہو گا موجودہ حکومت نے ملکی معیشت کو تباہ کر دیا ہے آج پاکستان کو وہی لیڈر بچا سکتا ہے جو ماضی میں بھی غیر ملکی طاقتوں کے سامنے ڈٹ گیا ہو اور جس کی سزا امریکی اشارے پر ناچنے والے ایک آمر نے جلا وطنی کی صورت میں دی انھوں نے کہا کہ ملک میں خوشحالی کا دور واپس لانے کیلئے میاں نواز شریف کے ہاتھ مضبوط کرنا ہوں گے اسی لیے عوام چا ر دسمبر کو مسلم لیگ ن کو کامیاب کر کے کرپٹ حکمرانوں کے خلاف جاری معرکے کو کامیاب بنائیں۔