بیر کھرانہ میں چوہدری عابد رضا کی قیادت میں مسلم لیگ ن کی حمایت میں ایک بہت بڑے جلسہ کا اہتمام کیا گیا

کوٹلہ (ارباب علی خان) یونین کونسل چڑیاولہ کے گاؤں بیر کھرانہ میں چوہدری عابد رضا کی قیادت میں مسلم لیگ ن کی حمایت میں ایک بہت بڑے جلسہ کا اہتمام کیا گیا، بیر کھرانہ کی ممتاز شخصیت ملک اقبال اور مانی بٹ کی رہائش گاہ پر ہونے والے عظیم الشان جلسہ میںبیر کھرانہ،راجپور،سیدولنگار،آدم چوہان ،میاں چوہان اور چوہڑ پور کی عوام نے بھر پور شرکت کی اور اپنے محبوب قائد کی ایک آواز پر مسلم لیگ ن کو کامیاب بنانے کا عزم کیا ۔سالار قافلہ چوہدری عابد رضا کا جلسہ گاہ پہنچنے پر والہانہ استقبال کیا گیا اور منوں پھول کی پتیاں نچھاور کی گئیں نوجوانوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور علاقہ کی فضا چوہدری عابد رضا زندہ باد اور شیر آیا ،شیر آیا کے فلک شگاف نعروں سے گونجتی رہی ۔

جلسہ میں ملک اقبال بیر کھرانہ،مانی بٹ،ملک سمیع بیر کھرانہ،ملک عنصربیر کھرانہ ،ملک مدثر اقبال بیر کھرانہ،ملک عارف بیر کھرانہ ،حاجی وسیم بیر کھرانہ،صوبیدار مشتاق بیر کھرانہ،صوبیدار عبدالرحمن بیر کھرانہ،نمبردار ہارون الرشیدبیر کھرانہ ،سید یوسف شاہ بیر کھرانہ،ملک شاہد اقبال بیر کھرانہ، ملک شفیع آدم چوہان،ملک غلام نبی آدم چوہان،ملک اسلم آدم چوہان،ملک اقبال آدم چوہان،افتخار مہر آدم چوہان،ملک الیاس چوہڑ پور،ملک خلیل چوہڑپور،ملک ظفر اقبال چوہڑ پور،ملک انور راجپور،ملک منیر راجپور،ٹھیکیدار ناصر اقبال راجپور۔