چوہدری تنویر احمد کوٹلہ کا بھاٹی، چیچیاں، بدر مرجان کا دورہ

کوٹلہ( ارباب علی خان)چوہدری تنویر احمد کوٹلہ کا بھاٹی، چیچیاں، بدر مرجان کا دورہ۔ بھاٹی میں صوبیدار خالد نے اپنی برادری سمیت ن لیگی امیدوار کی حمایت کا اعلان کیا۔یونین کونسل باہروال کے گاؤں چیچیاں میں چوہدری مہندی خان اور باؤ صابر حسین نے اپنی برادری سمیت مسلم لیگ ن کی حمایت کا اعلان کیا۔ موضع بدر مرجان میں ملک آصف ،ملک یونس اور ملک تنویر احمد نے ملک حنیف اعوان کی حمایت کا اعلان کیا اس موقع پر ڈاکٹر ارشاد بنیاں،ملک خلیل احمد،لالہ محمد اشرف،سجا د حسین ڈار،چوہدری جاوید چڑیاولہ سمیت معززین کی کثیر تعداد انکے ہمراہ تھی۔