آزاد جموں و کشمیر تعلیمی بورڈ میرپور کے زیر اہتمام بین الاضلاعی ٹورنامنٹ گزشتہ روز اختتام پذیر ہو گئے

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) آزاد جموں وکشمیر تعلیمی بورڈ میرپور کے زیر اہتمام بین الاضلاعی ٹورنامنٹ برائے سال 2012-13گزشتہ روز اختتام پذیر ہو گئے تقریب کے مہمان خصوصی وزیر ہاؤسنگ و پبلک ہیلتھ چوہدری پرویز اشرف تھے ٹورنامنٹ میں آزادکشمیر بھر کے اضلاع سے 14ہائی سکولز کی ٹیموں نے شرکت کی گورنمنٹ پائلٹ ہائی سکول بھمبر کی ٹیموں نے مجموعی طور پر پہلی اور گورنمنٹ پائلٹ ہائی سکول نمبر 1میرپور نے دوسری پوزیشن حاصل کی اس طرح گورنمنٹ پائلٹ ہائی سکول بھمبر 2012-13کیلئے جنرل شیلڈ کا حق دار ٹھہرا ہے جبکہ گورنمنٹ پائلٹ ہائی سکول بھمبر کے طالبعلم رفاقت علی کو بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا وزیر حکومت چوہدری پرویز اشرف نے کھلاڑیوں کیلئے 50ہزار روپے نقد کا اعلان کیا ۔