بہاؤالدین میں 11واں سالانہ جلسہ تقسیم انعامات اور یوم والدین کی تقریب

پھالیہ (صاحبزادہ چن مقصود احمدصدیقی)ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت اور تحریک انصاف حلقہ این اے 108کے کوآرڈی نیٹر چوہدری شاہد رضا رانجھا آف مدھرے نے کہا ہے کہ معذور افراد کی فلاح و بہبود کے لئے ملک بھر میں خصوصی اداروں کا قیام عمل میں لا کر ان کے احساس محرومی کا خاتمہ کیا جانا چاہیے ان خیالات کا اظہار انہوں نے متاثرہ سماعت و سپیشل ایجوکیشن طوبیٰ ہائر سیکنڈری سکول منڈی بہاؤالدین میں 11واں سالانہ جلسہ تقسیم انعامات اور یوم والدین کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا چوہدری شاہد رضا رانجھا نے کہا کہ معذور افراد معاشرے کا حصہ ہیں اور ان افراد کو بوجھ سمجھنا سراسر انسانیت کی توہین ہے انہوں نے کہا کہ قوت گویائی اور سماعت سے محروم بچے ہمارے معاشرہ کی خصوصی توجہ کے مستحق ہیں ان کی بہتر تعلیم و تربیت ہمارا مذہبی اور ملی فریضہ ہے جبکہ ان کی پرورش کرنے والے والدین کو جنت کی بشارت دی گئی ہے انہوں نے کہا کہ ٹیلیفون ایجاد کرنے والا شخص بھی قوت گویائی سے محروم تھا جبکہ پاکستان میں سی ایس ایس کے امتحان میں اول پوزیشن حاصل کرنے والی خاتون آنکھوں کی بصارت سے محروم ہے علاوہ ازیں کھیل کے میدان میں بھی نابینا کھلاڑیوں نے شاندار کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ معذور بچوں کو باشعور شہری بنانے اور ان کو دوسروں کی محتاجی کی بجائے اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے لئے معاشرے کو سنجیدگی کے ساتھ آگے قدم بڑھانا ہوں گے تاکہ سپیشل بچے اپنے والدین پر بوجھ ثابت نہ ہوں انہوں نے کہا کہ گھروں میں بے کار بیٹھے معذور بچوں کو کارآمد شہری بنانے کے لئے ان کے والدین کو اپنا موثر کردار ادا کرنا ہوگا اور معذوروں کو مجبور بنانے کی بجائے معاشرہ میں انہیں فعال بنانے کے لئے ہم سب کو مل جل کر جدوجہد کرنی چاہیے ۔ ان معذور بچوں کی حوصلہ افزائی کے ساتھ ساتھ ان کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دینا ہوگی معذور بچوں کی خدمت کے بدلے اللہ تعالیٰ انسان کو دنیا و آخرت میں کامیابی سے ہمکنار کریں گے انہوں نے کہا کہ ہمارے معاشرے کے بیشتر لوگ یا تو اس بے کس طبقہ کو نظر انداز کر دیتے ہیں یا پھر تضحیک کا نشانہ بناتے ہیں حالانکہ یہ بچے خصوصی محبت اور توجہ کے طالب ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ خصوصی بچوں کی نگہداشت پرورش اور تعلیم و تربیت دکھی انسانیت کی سب سے بڑی خدمت مخیر حضرات کو اس کے لئے بڑھ چڑھ کر آگے آنا چاہیے انہوں نے کہا کہ ذہنی جسمانی طور پر خصوصی بچوں کو کسی شعبہ میں کارکردگی کسی سے کم نہیں اس لئے خصوصی افراد کو معاشرہ کا کارآمد شہری بنانے کے لئے بھرپور توجہ دینی چاہیے۔

چوہدری شاہد رضا رانجھا نے پرنسپل حافظ محمدانور کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ جس طرح انہوں نے محنت لگن سے اس ادارہ کو کامیابی سے چلایا ملک بھر میں سپیشل سکولوں میں اس کی مثال نہیں ملتی ۔ چوہدری شاہد رضا رانجھا نے کہا کہ طوبیٰ سکول کے سپیشل بچوں کی اچھی پرفارمنس دیکھ کر فرط جذبات سے میرے آنسو نکل آئے محسوس نہیں ہوتا تھا کہ میرے سامنے سپیشل بچے پرفارمنس پیش کر رہے ہیں یا یہ بالکل صحیح بچے ہیں ۔ اس بات پر میں حافظ انور کو جتنی بھی داد دوں کم ہے۔

چوہدری شاہد رضا رانجھا نے سکول کے لئے ایک لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ادارہ ہذا کی اپنی بساط کے مالی امداد کرتا ہوں اور تاحیات ادارہ کی سرپرستی کرتا رہوں گا ۔ تقریب سے میجر ناصر جاوید ‘ محمد شاہد رانا ‘ عاطف علی وڑائچ ‘ ڈی او سوشل ویلفیئر ‘ چوہدری مہدی خاں گوندل ‘ رانا طارق محمود ‘ خواجہ محمد انور ‘ حافظ محمد انور’محمد اقبال گوندل صدر المصطفی ویلفیئر سوسائٹی ‘ شفقت حسین وڑائچ نے بھی خطاب کیا۔ چوہدری مہدی خاں گوندل نے 5000ہزار اور خواجہ محمد انور نے 20ہزار روپے سکول کی امداد کی ۔چوہدری شاہد رضا رانجھا جب تقریب میں پہنچے تو سکول ہذا کے اساتذہ ‘ بچوں کے والدین ‘ سپیشل بچوں نے ان کا والہانہ استقبال کیا ‘ اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں ۔ تقریب میں مختلف سکولوں کے اساتذہ بچوں کے والدین کے علاوہ ‘ میجر شیر محمد گوندل ایڈووکیٹ صدر ایکس سروس مین سوسائٹی ‘ محمد اقبال گوندل ‘ میجر ناصر جاوید ‘چوہدری مہدی خاں گوندل ‘ عاطف علی وڑائچ ‘پروفیسر محمداقبال ‘ عمر منہاس ‘ رانا عبدالستار ‘ صاحبزادہ چن مقصود احمدصدیقی ‘ چوہدری آورش ندیم ‘ میاں شریف زاہد ‘ سید تنویر نقوی ‘ شفیق سیالوی جذبہ انٹرنیشنل ‘ شیخ بشیر احمد ‘شاہد رانا ‘ میاں محمداکرم پرنسپل گوندل ڈگری کالج منڈی بہاؤالدین ‘ جہانگیررضا کے علاوہ معززین کی کثیر نے شرکت کی۔ حافظ محمدانور پرنسپل نے سپاسنامہ پیش کرتے ہوئے اب سکول ہذا میں 197طلباء و طالبات کے ۔ جی سے لے کر انٹر تک تعلیم حاصل کر رہے ہیں ۔ 25طلباء و طالبات ہوسٹل میں رہائش پذیر ہیں 60طلبا ء و طالبات کو مفت تعلیم اور ہوسٹل کی سہولیات میسر ہیں انہوں نے کہا کہ تنخواہ اور دیگر اخراجات کا تخمینہ ایک لاکھ روپیے ہے جبکہ ہوسٹل کا خرچ 35ہزار روپے ماہانہ ہے انہوں نے مخیر حضرات سے تعاون کی اپیل کی انہوں نے بتایا کہ تین سال کی کوششوں کے بعد ڈسٹرکٹ بیت المال سے 50ہزار روپے امداد حاصل ہوئی ہے اس موقع پر سپیشل بچوں نے شاندار خاکے ‘ ٹیبلو ‘ نغمات پیش کرکے حاضرین سے خوب داد وصول کی۔

فرسٹ ایئر میں اعجاز احمد کو اول محسن رفیق کو دوم ‘ محسن رضا کو سوم انعام سیکنڈ ایئر میں محمد طاہر کو اول انعام دیا گیا۔ ششم میں وسیم عباس اول ‘ قیصر محموددوم ‘ تیمور عباس سوم ‘ جماعت ہفتم ریمہ نورین اول ‘ ثناء زیب دوم ‘ رابعہ جمیل سوم کے علاوہ سکول ہذا کی اساتذہ کو بھی اعلیٰ کارکردگی پر انعامات تقسیم کئے گئے۔