بہاولپور اور ننکانہ صاحب میں مبینہ پولیس مقابلوں میں 4 ملزم مارے گئے

Bahawalpur

Bahawalpur

تحصیل یزمان کے علاقے 42 موڑ پر 3 ڈاکو ایک شخص ظفر سے موٹر سائیکل اور موبائل فون چھین کر فرار ہو رہے تھے کہ پولیس سے ٹاکرا ہو گیا،مقابلے میں دو ڈاکو مارے گئے جبکہ ان کا ایک ساتھی فرار ہو گیا۔

پولیس نے ڈاکووں کے قبضہ سے چھینا گیا سامان اور اسلحہ برآمد کر کے انکی لاشیں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال یزمان منتقل کر دی ہیں جبکہ دوسری جانب ننکانہ صاحب کے علاقے واربرٹن میں پولیس حراست سے فرار ہونے والے دو ڈاکو چک چار کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گئے۔

پولیس کے مطابق ملزمان کو شیخوپورہ ڈسڑکٹ جیل سے ننکانہ صاحب لایا جا رہا تھا۔ ملزمان قتل ، ڈکیتی ، اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث تھے اور دو سال سے پولیس کی حراست میں تھے۔ ہلاک ہونے والے ملزموں میں انتظار اور امتیاز شامل ہیں ، دونوں سگے بھائی تھے۔