بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی حکومت کیخلاف محاز آرائی کی حکمت عملی کامیاب

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی حکومت کیخلاف محاز آرائی کی حکمت عملی کامیاب صدر زرداری نے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو پارٹی صدر بنانے کی یقین دہانی کرا دی ایم ڈی اے میں بھی بیرسٹر کی مرضی کا چیئرمین لگایا جائیگا تفصیلات کیمطابق پیپلز پارٹی کے مرکزی راہنما و سابق وزیر اعظم آزادکشمیر بیرسٹر سلطان محمو دچوہدری کی مجید حکومت کیخلاف محاز آرائی کی حکمت عملی کامیاب رہی پیپلز پارٹی میں شمولیت کے وقت پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت نے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو یقین دلایا تھا کہ وزارت عظمیٰ یا پارٹی صدارت میں سے ایک عہدہ انکو دیا جائیگا ۔

الیکشن مہم میں بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو الیکشن مہم کا انچارج بنا کر انکی حیثیت کو تسلیم کیا گیا الیکشن میں کامیابی کے بعد پیپلز پارٹی کے جنرل سیکرٹری چوہدری لطیف اکبر کیطرف سے سپیکر شپ کا عہدہ قبول کرنے سے انکار پر اور چوہدری محمد یٰسین کی مخالفت کی بناء پر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری وزارت عظمیٰ حاصل نہ کر سکے پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت اور وزیر امورکشمیر کی جانب سے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو ایڈجسٹ کرنے کے مسلسل وعدے ہوتے رہے لیکن ایک سال گزرگیا لیکن پیپلزپارٹی نے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو وہ مقام و عزت نہ دی جسکے وہ حقدار تھے ایک سال کے بعد بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے اپنی سیاسی حکمت عملی تبدیل کرتے ہوئے مجید حکومت کیخلاف محاز آرائی شروع کردی اور مجید حکومت کی کرپشن غیر جماعتی اور بیرسٹر مخالف لوگوں کو ایڈجسٹ کرنے پر شدید احتجاج کیا جس سے آزادکشمیر کی سیاست میں ہل چل مچ گئی اپوزیشن اور میڈیا پہلے ہی مجید حکومت کی کرپشن کو موضوع بحث بنائے ہوئے تھے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے ثبوت اور ریکارڈ کیساتھ کرپشن سامنے لائی تو مجید حکومت کو دفاعی پوزیشن لیناپڑی جسکا مرکزی قیادت نوٹس لے لیا شریک چیئرمین پیپلز پارٹی صدر پاکستان آصف علی زرادری نے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو ایوان صدر طلب کر لیا دونوں راہنماؤں کے درمیان تقریباً ایک گھنٹہ ملاقات رہی جس میں بیرسٹر سلطان محمو دچوہدری نے اپنی شکایات اور مجید حکومت کی کرپشن کے ریکارڈ پیش کیے اور پارٹی میں واپسی پر کیے جانے والے وعدوں کو یاد دلایا جس پر صدر زرداری نے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی شکایات دور کرنے اور انکو آزادکشمیر کے اند رپیپلز پارٹی کا صدر بنانے اور چیئرمین MDAمیرپور بھی انکی مرضی سے لگانے کی یقین دہانی کرادی جس پر آئندہ چند دنوں میں عمل ہو ۔یوں بیرسٹر سلطان محمو دچوہدری کی سیاسی حکمت عملی انتہائی کامیاب رہی۔