بیلاروس اور یوکرائن میں تجارتی جنگ شروع

Belarus Ukraine

Belarus Ukraine

بیلا روس : ( جیو ڈیسک ) بیلا روس نے یوکرائن سے سن فلاور آئل کی درآمد بند کرنے کی دھمکی دیدی۔ ذرائع کے مطابق بیلا روس کی حکومت نے مارچ کے وسط سے یوکرائن کی طرف سے بیلا روس سے دودھ اور ڈیری مصنوعات کی درآمد بند کر دینے کے ردعمل کے طور پر یوکرائن سے سورج مکھی کے تیل سمیت تمام دوسری درآمدات بند کر دینے کی دھمکی دیدی ہے۔

یوکرائن کا کہنا ہے کہ بیلا روس سے درآمد دودھ اور ڈیری مصنوعات میں ادویات کی موجودگی کی نشاندہی ہوئی ہے تاہم بیلا روس نے کہا ہے کہ اگر یوکرائن نے پابندی ختم نہ کی تو وہ آئندہ ہفتے وہاں سے اشیاء کی درآمد بند کر دے گا۔ بیلا روس یوکرائن سے سورج مکھی کے تیل کے علاوہ مکئی، سن فلاور میل اور نمک بھی درآمد کرتا ہے۔