بیٹ مین فلم کا بیڈمین ڈاکٹریٹ کا طالب علم نکلا

 colorado

colorado

کولاراڈو (جیوڈیسک)ریاست کولاراڈو میں بیٹ مین فلم کے پریمیئر میں فائرنگ کرنے والا بیڈ مین کولاڈور یونیورسٹی میں ڈاکٹریٹ کاطالب علم نکلا۔عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق نوجوان حملہ آور کو ناپسندیدہ سرگرمیوں کی بنا پر یونیورسٹی انتظامیہ اس کا نام خارج کر رہی تھی اور اس وجہ سے بیڈ مین ذہنی طور پر ڈپریشن کا شکار تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بیڈ مین کی ماں کو پہلے سے ہی کسی نا خوشگوار واقعے کا اندازہ تھا۔ فلم ڈارک نائٹ رائزز کے پریمیئر میں نقاب پوش حملہ آوروں کی اندھا دھند فائرنگ سے چودہ افراد ہلاک اور درجنوں افراد زخمی ہوگئے تھے۔ سینما گھر پر حملے کے بعد امریکا بھر میں سیکورٹی ادارے الرٹ ہوگئے ہیں جبکہ حملے کے پیش نظر فرانسیسی دارالحکومت پیرس میں ہونے والا فلم کا پریمیئر منسوخ کردیا گیا ہے۔