بیکار اور فضول فلمیں ہی سوکروڑ کا بزنس کرتی ہیں، ودو ونود چوپڑا

 

Vidhu Vinod Chopra

Vidhu Vinod Chopra

بالی وڈ : (جیو ڈیسک) بالی وڈ میں ودو ونود چوپڑا کا غصہ مشہور ہے۔ وہ کہتے ہیں انہیں اب غصہ آتا ہے لیکن کم۔ یہی وجہ ہے انہوں نے سو کروڑ کی بات نرمی سے کہہ ڈالی۔ ودو ونود نے سو کروڑ کا بزنس کرنے والی فلموں پرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہردھندے کا ایک اصول ہوتا ہے لیکن فضول فلم بنانے والوں کاکوئی دھرم نہیں۔

فلمیں انسانوں پراثرڈالتی ہیں۔ ہر ہدایت کارکو چاہیئے وہ سماجی مسائل اورحقیقت سے قریب موضوع کی عکاسی کرے۔