بی سی بی کی جنوبی افریقی ٹیم کو سیریز کھیلنے کی درخواست

Bangladesh

Bangladesh

بنگلہ دیش : (جیو ڈیسک) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر مصطفیٰ کمال نے جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈ سے بنگلہ دیش اور جنوبی افریقہ کے مابین سیریز کھیلنے کی درخواست کی ہے۔

جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو جیکس فال کے مطابق مصطفیٰ کمال نے کرکٹ جنوبی افریقہ کے صدر ویلی بیسن کو پچھلے ہفتے جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش کے درمیان سریز کھیلنے کی درخواست کی تھی جس میں انہوں نے کہا تھا سیریز بنگلہ دیش میں ہو یا جنوبی افریقہ میں اخراجات بی سی بی برداشت کرے گی۔

جیکس فال نے کہا کہ وہ مصطفیٰ کمال کی درخواست پر غور کر رہے ہیں لیکن پہلے انہیں جنوبی افریقی ٹیم کا شیڈول دیکھنا ہوگا۔ وہ آئندہ ہفتے پلیئر ایسوسی ایشن اور کوچ گیری کرسٹن سے ملاقات کریں گے جس میں سیریز کے بارے میں بات چیت کی جائیگی۔