بے گھر افراد کو مکانات، پلاٹوں کی فراہمی ناکام ہوئی۔ سہیل

قومی تحفظ پارٹی کے سیکرٹری جنرل سہیل الیاس نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کرتے ہوئے توجہ دلوائی ہے کہ پاکستان میں دیگر اداروں کی طرح ہاؤسنگ سکیموں کا فقدان بھی ایک سوچی سمجھی گھناؤنی سازش ہے فارم ہاؤسز جو زرعی مقاصد کے لئے ہیں کے نام پر سرمایا داروں کو مزید لینڈ مافیا بنایا جا رہا ہے رہائشی سکیموں پر کوئی توجہ نہیں دی جا رہی سہیل الیاس نے انکشاف کیا کہ حکومت اور اعلیٰ افسران اس کام میں بدنیتی اور غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کر رہے ہیں عوام بھاری کرایے ادا کرنے پر مجبور ہیں اور دوسری جانب اشیاء خوردونوش کی مہنگائی نے عوام کا جینا محال کر رکھا ہے یہ امر قابل افسوس ہے کہ اسلام آباد جیسے شہر میں 12گھنٹے پیٹرول، گیس بجلی کی فراہمی کے خلاف ٹریفک جام مظاہرہ ہوا یہ امر بھی قابل افسوس ہے کہ اس ملک میں ہر احتصال کے خلاف کام مظاہروں سے ہو ر ہا ہے چاہے وہ چیف جسٹس جیسے رتبے کی بحالی کا ہی ہو۔کیا بے گھر افراد کو بھی سڑکوں پر آنا پڑے گا۔بے گھر افراد نے سوسائیٹوں میں کروڑوں روپے کی رقوم جمع کروا رکھی ہیں۔
احتساب کا عمل  نہ ہونے سے لینڈ مافیا پرائے مال پر عیش و عشرت میں مصروف ہیں اور اپنے ضمیر کو مارے ہوئے ہے اور عوام پر کیا گزر رہی ہے۔