تجارتی روابط بڑھانے پر پاکستان اور امریکا متفق

Pakistan and america

Pakistan and america

اسلام آباد(جیوڈیسک)پاکستان اور امریکہ نے تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق روابط بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔یو ایس ٹریڈ کی سینئر ڈائریکٹر کمبلرلے کلیمن کی سربراہی میں امریکی وفد نے وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ سے اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں پاکستان اور امریکہ کے درمیان تجارتی اور سرمایہ کاری روابط بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔

ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ تجارت اور سرمایہ کاری میں اضافے سے دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی اور سیاسی تعلقات پر بھی مثبت اثرات مرتب ہونگے۔