اوبامہ کے زبانی حملے گمراہ کن اور غیر ایماندارانہ ہیں: مٹ رومنی

Mitt Romney

Mitt Romney

امریکہ (جیوڈیسک)ری پبلکن ممکنہ صدارتی امیدوار مٹ رومنی نے اپنے خلاف صدر باراک اوبامہ کی طرف سے کئے جانے والے حملوں کو گمراہ کن اورغیر ایماندارانہ قرار دینے کا فیصلہ جاری کیا ہے۔

رومنی نے ایک انٹرویو میں بتایا میں تسلیم کرتا ہوں کہ میرے اندر بھی بہت سی کمزوریاں موجود ہیں لیکن یہ حملے گمراہ کن ہیں جن میں مجھے ہدف بنایا گیا ہے گمراہ کن اور غیر ایماندارانہ ہیں جس پر مجھے حیرت ہوئی ہے۔ میرا خیال ہے کہ انہیں ان چیزوں کی طرف جانا چاہئے جو میں نے غلط کی ہیں تاکہ انہیں درست کیا جائے اور بے بنیاد باتیں نہیں کرنی چاہئیں۔ انہوں نے مثال کے طور پر سینیٹ میں ڈیموکریٹک اکثریتی رہنما ہینری ریڈ کے اس بیان کہ انہوں نے 10 سال میں ٹیکس ادا نہیں کیا یا نائب صدر جوزف بائیڈن کے اس بیان کا حوالہ دیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ نومبر میں ری پبلکن کی کامیابی کے نتیجے میں لوگ پھر قطاروں میں کھڑے نظر آئیں گے۔

رومنی نے کہا وائٹ ہاوس نیچے اور نیچے جارہا ہے اور امریکہ کے لوگ جانتے ہیں کہ یہ ایک اہم انتخابات ہیں اور انہیں بہتر کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ حتمی جائزے میں رائے دہندگان ان حملوں کی حقیقت جان لیں گے اور اس بنیاد پر اپنا فیصلہ دیں گے کہ کون ان کے لئے روزگار کے مواقع اور امریکہ کے متوسط طبقے کو مزید فائدہ پہنچا سکتا ہے۔