سعودی عرب امریکی اسلحہ کی خریداری میں سر فہرست

 Saudi Arabia

Saudi Arabia

امریکہ(جیوڈیسک)امریکی کانگریس کی اسلحہ سے متعلق ایک رپورٹ کے مطابق امریکی اسلحے کی فروخت میں ریکارڈ اضافہ ہوا اور سعودی عرب خریداری میں سرفہرست رہا ہے۔

عالمی منڈی میں امریکی اسلحے کی فروخت میں سال دو ہزار گیارہ میں تین گنا اضافہ ہوا ہے۔ فرانس کی اسلحے کی برآمدات دوگنی جبکہ اسلحہ فروخت کرنے والے دوسرے بڑے ملک روس کی فروخت میں کمی آئی ہے۔ سعوی عرب کو تینتیس ارب چالیس کروڑ ڈالر کا اسلحہ فروخت کرنے کی وجہ سے امریکی اسلحے کی فروخت میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔

امریکہ نے سال دو ہزار گیارہ میں دوسرے ممالک کو چھیاسٹھ ارب تیس کروڑ ڈالر کا اسلحہ فروخت کیا جو دنیا بھر میں فروخت ہونے والے اسلحے کا اٹھہتر فیصد ہے۔