وینزویلا: سب سے بڑی آئل ریفائنری میں آگ پر قابو نہ پایا جا سکا

Venezuela

Venezuela

وینزویلا(جیوڈیسک)وینزویلا کی آئل ریفائنری میں لگنے والی آگ پر تاحال قابو نہ پایا جاسکا۔ وینزویلا میں ملک کی سب سے بڑی آئل ریفائنری میں آگ لگ جانے سے فضا میں دھوئیں کے بادل چھا گئے۔

فائر فائٹرز اپنی تمام تر کوششوں کے ساتھ آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ انتظامیہ کے مطابق آگ نے ریفائنری کے تیسرے ٹینک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ اس حادثے میں پچاس افراد ہلاک بھی ہوچکے ہیں۔ دوسری جانب وینزویلا کے صدر نے زخمیوں کی اسپتال میں عیادت بھی کی ہے اور ریفائنری کا دورہ کیا۔ رضاکاروں اور طلبا نے اس حادثے میں ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد کیلئے چندہ اکٹھا کرنے کی مہم بھی شروع کر دی ہے۔