تحریک انصاف نے 5 نکاتی صحت پالیسی کا اعلان کر دیا

imran khan

imran khan

اسلام آبادپاکستان تحریک انصاف نے 5 نکاتی صحت پالیسی کا اعلان کر دیا جس کے تحت بنیادی مراکز صحت مقامی حکومت کے ماتحت ہوں گے۔ عمران خان نے کہا کہ میاں نواز شریف نے شوکت خانم اسپتال کیلئے 50 کروڑ روپے دینے کا وعدہ کیا تھا مگر رقم کہیں اور خرچ کر دی۔ عمران خان نے اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کے دوران تحریک انصاف کی پانچ نکاتی صحت پالیسی کا اعلان کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں 50 فیصد آبادی کی مکمل نشو و نما نہیں ہوتی، 30 فیصد آبادی خوراک کی کمی کا شکار ہے، بلدیاتی نظام کے ذریعے عوام کو با اختیار بنایا جائے گا۔عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف جلد تعلیمی، زرعی اور صنعتی پالیسیاں بھی پیش کرے گی ، اس پارٹی میں دیگر جماعتوں کی طرح پیشہ ور سیاستدان نہیں ہیں، ملک کا سب سے بڑا مجرم صدر بن جائے تو قانون کہاں رہتا ہے،تحریک انصاف آئندہ سال اقتدار میں ہوگی۔ عمران خان نے کہا کہ میاں نوازشریف نے اپنے دور حکومت میں کہا تھا کہ کینسر اسپتال نہیں بنایا جا سکے گا ، اور وعدے کے باوجود شوکت خانم کے لیے 50 کروڑ روپے کا فنڈ کہیں اور خرچ کر دیا ۔اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ تحریک انصاف میں ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی طرح بڑے سیاسی ٹھیکیدار نہیں۔