تحریک انصاف کے راہنماؤں کا پارٹی انتخابات ملتوی کرانے کا مطالبہ

PTI

PTI

تحریک انصاف کے رہنماں نے جماعت کی اعلی قیادت پر پنجاب اور خیبر پختونخوا میں پارٹی انتخابات ملتوی کرنے کے لئے دباؤ بڑھا دیا ہے۔تحریک انصاف کے مرکزی اور صوبائی رہنماں کی بڑی تعداد ملکی انتخابات کے پیش نظر پارٹی الیکشن ملتوی کرنے پر زور دے رہی ہے۔

راہنماؤں کا کہنا ہے کہ قیادت پارٹی انتخابات کی بجائے قومی اور صوبائی اسمبلی کے ممکنہ امیدواروں کا اعلان کرے تاکہ عام انتخابات کے لئے تیاری شروع کی جا سکے کیونکہ پارٹی انتخابات میں گروہ بندی سے عام انتخابات میں تحریک انصاف کی ساکھ متاثر ہو سکتی ہے۔ اس معاملے پر تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے تین نومبر کو پارٹی کی پولیٹیکل سٹریٹجک کمیٹی کا اہم اجلاس لاہور میں طلب کر لیا ہے۔