تحریک اویسیہ پاکستان آج 5فروری یوم یکجہتی کشمیر منائے گی

نارووال(جی پی آئی)تحریک اویسیہ پاکستان آج 5فروری یوم یکجہتی کشمیر منائے گی۔کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے پورے ملک میں سیمینارز اور ریلیاں منعقدہ کرے گی۔

مرکز اویسیاں نارووال میں مرکزی ناظم اعلیٰ تحریک اویسیہ پاکستان علامہ پیر محمد تبسم بشیر اویسی اور دربار عالیہ اویسیہ علی پور چٹھہ شریف ضلع گوجرانوالہ میں مرکزی امیر تحریک اویسیہ پاکستان حضرت سائیں پیر غلام رسول اویسی کی زیر سرپرستی شہیداء آزادیٔ کشمیر کے لئے قرآن خوانی کی محافل منعقد کی جائیںگے.