کراچی : کھیل قومی یکجہتی ، باہمی اخوت و محبت اور ہم آہنگی کا درس دیتے ہیں۔محمد سمیع خان

کراچی : کھیل قومی یکجہتی ، باہمی اخوت و محبت اور ہم آہنگی کا درس دیتے ہیں یہ کھیل ہی تمام سیاسی وابستگیوں اور زبان و قومیت کو پس پشت ڈال کر باہم شیرو شکر رکھنے کا واحد ذریعہ ہے ٹائون انتظامیہ کھیل کود کی سہولیات کی فراہمی کوممکن بنانے کے لئے بھر پور جدوجہد میں مصروف عمل ہیں نوجوانوں کو کھیل کود کی بہترین سہولیات کی فراہمی سے صحت مندانہ سرگرمیوں میں ناصرف اضافہ ہوگا بلکہ عوام کو بھی کھیلوں کے ذریعے بہترین تفریحی کے مواقع میسر آئیں گے ان خیا لات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر و چیف آفیسر کورنگی ٹائون محمد سمیع خان واحد اسپورٹس شوٹنگ بال کلب کورنگی ٹائون کے زیر اہتمام آل کراچی کورنگی ٹائون شوٹنگ بال چیمپئن شپ 2013 شپ کے ہونے والے فائنل کے موقع پر کیا اس موقع پر ان ہمراہ کے ۔سی ۔سی ۔اے کونسل کے ممبران خالد نفیس ،سید محمد احمد نقوی ،صدر کراچی سٹی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن جاوید کیانی ،نائب صدر شمیم قریشی اور شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی آل کراچی کورنگی ٹائون شوٹنگ بال چیمپئن شپ 2013 کا فائنل PWD اور نیشنل اسپورٹس کے مابین کھیلا گیا اور دلچسپ مقابلے کے بعد PWD نے نیشنل اسپورٹس کو زیر کرکے آل کراچی کورنگی ٹائون شوٹنگ بال چیمپئن شپ 2013 اپنے نام کرلیا ایڈمنسٹریٹر و چیف آفیسر کورنگی ٹائون محمد سمیع خان نے ونر اور رنر ٹیموں کو ٹرافی اور دیگر کھلاڑیوں کو انعامات بھی تقسیم کئے اور مہمانوں میں اجرک اور تحفہ بھی پیش کئے اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر و چیف آفیسر کورنگی ٹائون محمد سمیع خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جہاں کہیں کے گراونڈ آباد ہوتے ہیں وہاں کے اسپتال و یران ہوتے ہیں اور کھیل کے میدانوں سے صحت مند معاشرہ جنم لیتا ہے ایڈمنسٹریٹر کورنگی ٹائون محمد سمیع خان نے کہا کہ یہ نوجوان مستقبل کا معمار ہیں اور کھیل نوجوانوں میں صحت مند معاشرہ پروان چڑ ھانے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔

ٹائون انتظامیہ واحد اسپورٹس گرائونڈ کی بہتری کیلئے کام کر رہی ہے اور اس گرائونڈ میں فلڈ لائٹس کی کمی کو بھی پورا کیا جائے گا۔

Sami Khan Korangi Town Shooting Ball Match

Sami Khan Korangi Town Shooting Ball Match