تحریک طالبان پاکستان نے عمران خان کو سیکورٹی کی پیشکش کردی

Imran Khan

Imran Khan

پاکستان (جیوڈیسک) برطانوی اخبار ٹیلی گراف کے مطابق تحریک طالبان پاکستان نے عمران خان کو سیکورٹی فراہم کرنے کی پیش کش کردی ہے ۔پاکستانی طالبان نے قبائلی علاقے میں امن مارچ پر ان کو حفاظت کی پیش کش کی ہے۔اخبار کے مطابق گروپ لیڈر حکیم اللہ محسودکی طرف سے پاکستان طالبان کے ساتھ ایک حالیہ سربراہی اجلاس میں سینئر کمانڈروں کا کہنا ہے کہ پہلے سے سابق آل راونڈر عمران خان کو قتل کرنے کے لئے خود کش بم بار بھیجنے کی ہدایات کو ایک طرف کردیا جائے ۔

اخبار نے طالبان ترجمان کے حوالے سے کہا کہاگر عمران خان کو سیکورٹی کی ضرورت ہے تو وہ انہیں تحفظ فراہم کرنے کو تیا ر ہیں۔ہم عمران خان کے اس موقف کی توثیق کرتے ہیں کہ ڈرونز حملے ہماری خود مختاری کے خلاف ہیں۔