پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے 3 روسی کمپنیوں سے معاہدے

Steel Mill

Steel Mill

روس(جیوڈیسک)روس پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے پر تول رہا ہے۔ اسٹیل مل کے قیام میں مدد کرنے والی روسی کمپنی اس کی پیداواری استعداد بڑھانے کے لئے سرمایہ کاری کرے گی۔

تیازپرام ایکسپورٹ کمپنی نے پاکستان کو اسٹیل مل لگانے میں مدد دی تھی اور اب یہی کمپنی پاکستان اسٹیل کی پیداواری استعداد بڑھانے کے لئے تکنیی معاونت فراہم کرنے کے علاوہ سرمایہ کاری بھی کرے گی۔ اس کے علاوہ ایک اور روسی کمپنی ٹرانس ماس ہولڈنگ کے ساتھ پاکستان ریلوے کے نطام کو بہتر کرنے کے حوالے سے مفاہمت کی یاداشت پر دستخط ہو چکے ہیں۔

اپریل میں روسی کمپنی ٹرانس ماس ہولڈنگ کے وفد نے پاکستان ریلوے کے حکام سے اس حوالے سے ملاقات بھی کی جب کہ روس توانائی کے شعبے میں بھی کء منصوبوں پر سرمایہ کاری کرنے کے لئے تیار ہے۔