تحریک منہاج القرآن اسلام آباد کے بزرگ رہنما غلام حیدر بٹ 23دسمبرکے پروگرام میں شرکت کے لئے پیدل روانہ ہوگئے

Islambad Walk To Lahore Ghulam Haider Butt

Islambad Walk To Lahore Ghulam Haider Butt

تحریک منہاج القرآن کے بزرگ رہنماغلام حیدربٹ 23دسمبر کو لاہور میں مینار پاکستان کے سائے تلے ہونے والے (سیاست نہیںریاست بچاؤ) کے عظیم الشان عوامی اجتماع میں شرکت کے لئے اسلام آباد سے پیدل روانہ ہوگئے ۔اس موقع پر ان کے قافلے کو الوداع کرنے کے لئے تحریک منہاج القرآن اسلام آباد کے صدر ابراررضاایڈووکیٹ،ناظم تحریک عرفان طاہرانچارج میڈیاکونسل سردارمنصورخان،اسحاق حارث،عمرریاض عباسی،شمریزاعوان ، انچارج میڈیاسیل غلام علی خان ،یوتھ لیگ کے صدر جاویداصغرججہ،،قاری ایاز،سیدبشیرحسین شاہ،ایم ایس ایم کے مرکزی رہنما قاسم مرزا،سعیدخان نیازی،طلحہ بٹ،عثمان بٹ،فاروق بٹ،کے علاوہ کارکنان کی بڑی تعدادان کو الوداع کرنے کے لئے موجود تھی۔

اس موقع پر غلام احمدبٹ نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ انہوںنے پاکستانی قوم کو تبدیلی کاپیغام دینے کے لئے اسلام آباد تا لاہورپیدل جانے کا ارادہ کیاہے تا کہ اسلام آباد تا لاہور جاتے ہوئے ہر پاکستانی کو ڈاکٹر طاہرالقادری کا تبدیلی کا پیغام دیاجا سکے، انہوں نے کہاکہ گزشتہ 60 سالوںسے کرپشن کی دیمک ملک کو چاٹ رہی ہے ، انہوں نے کہا کہ پاکستان اگرقائم ہے تو اللہ کے نیک اور برگزیدہ بندوںکی وجہ سے ہے، آج قائداعظم کی روح ہمیں پکار رہی ہے کہ کون ہے جو میرے پاکستان کو بچائے گا،انہوںنے کہا کہ لاالہٰ اللہ محمدرسول اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم کے نام پر حاصل کیاجانے والاملک بچانے کے لئے، پاکستان کو کرپشن ،دہشت گردی ،غربت ،بے روزگاری اور انتہاپسندی سے بچانے کے لئے پوری قوم کو میدان عمل میں نکلناہوگا۔

انہوںنے کہاکہ اب وقت آگیا ہے کہ پوری قوم ملک میں رائج کرپٹ نظام کے خاتمے کے لئے ڈاکٹر طاہرالقادری کاساتھ دے تاکہ ملک کی تقدیر بدل سکے غریب عوام کی حالت بدل سکے۔انہوںنے کہاکہ ڈاکٹر طاہرالقادری 23دسمبر کو ملکی مسائل کا قابل عمل نظام پیش کریںگے جس سے غربت ،مہنگائی،کرپشن کاخاتمہ ممکن ہوگا۔