تحریک منہاج القرآن ضلع بھمبر کا قافلہ مینار پاکستان لاہور میں استقبالیہ پروگرام میں شرکت کیلئے روانہ

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) تحریک منہاج القرآن ضلع بھمبر کا قافلہ مینار پاکستان لاہور میں استقبالیہ پروگرام میں شرکت کیلئے روانہ درجنوں گاڑیوں پر مشتمل قافلہ کی قیادت ضلعی ناظم حافظ جمیل احمد زاہد کررہے تھے۔

تفصیلات کیمطابق تحریک منہاج القرآن کے قائد پروفیسر ڈاکٹر طاہر القادری کی پاکستان آمد پر مینار پاکستان لاہور میں انکا شاندار استقبال کرنے کیلئے آزادکشمیر بھر سے قافلے روانہ ہوئے ہیں۔

جبکہ ضلع بھمبر سے درجنوں گاڑیوں پر مشتمل قافلہ ضلعی ناظم حافظ جمیل احمد کی قیادت میں شرکت کیلئے بھمبر سے لاہور روانہ ہو گیا قافلے میں شریک تحریک منہاج القرآن کے کارکنان ڈاکٹر طاہر القادری کے حق میں نعرے بازی کررہے تھے۔