تحصیل تلہ گنگ بھر میں ایک بار پھر غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے معاملات زندگی بری طرح متاثر

تلہ گنگ ( تحصیل رپورٹر ) تحصیل تلہ گنگ بھر میں ایک بار پھر غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے معاملات زندگی بری طرح متاثر ، اب تو عوام کی جان چھوڑ دو حکومت سے عوام کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق تلہ گنگ شہر اور دیہاتوں میں کئی کئی گھنٹے لگا تار غیر لوڈ شیڈنگ پر عوامی و سماجی حلقوں نے شدید احتجاج کیا ہے۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ جو حکومت سردیوں میں بھی عوام کو بجلی فراہم نہیں کر سکتی ایسی نااہل قیادت کو فی الفور مستعفی ہو جانا چاہیے۔ لوگوں نے واپڈا حکام سے شیڈول کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔