ترکی : جھڑپوں میں چھ ترک فوجیوں سمیت 19 افراد ہلاک

Turkish soldier

Turkish soldier

ترکی (جیوڈیسک) جنوب مشرقی ترکی میں کرد باغیوں کے فوجی چوکیوں پر حملوں اور جھڑپوں کے نتیجے میں چھ ترک فوجی، دو سرکاری ملیشیا اہلکار اور گیارہ کرد باغیوں سمیت 19 افراد ہلاک اور 16 فوجیوں سمیت 22 افراد زخمی ہوگئے۔ سیکورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ عراق کی سرحد کے نزدیکی صوبہ حکاری کے قصبے کو کورکہ میں کردستان ورکر پارٹی کے باغیوں کی جانب سے فوج کے تین اڈوں پر ایک ساتھ حملہ کیا گیا۔

اس موقع پر فوج اور باغیوں کے درمیان خونریز جھڑپیں بھی ہوئیں۔ ترک فوج نے اضافی نفری اور کم از کم چار لڑاکا ہیلی کاپٹر علاقے میں بھجوا دیئے ہیں۔ آخری اطلاعات تک آپریشن جاری ہے۔