ترکی میں کرد باغیوں کے حملے میں دس فوجی اہلکار ہلاک

Turkish soldiers

Turkish soldiers

ترکی(جیوڈیسک)ترکی میں کرد باغیوں کے حملے میں دس فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں، فوج کی جوابی کارروائی میں بیس علیحدگی پسند بھی مارے گئے۔

جنوب مشرقی علاقے سرنک میں باغیوں نے پولیس اور فوجی ٹھکانوں کو حملوں کا نشانہ بنایا۔ حملوں میں نو سیکیورٹی اہلکار موقع پر ہلاک ہوگئے جبکہ ایک نے ہسپتال میں دم توڑ دیا۔ حملوں میں بھاری اسلحہ اور راکٹ لانچر بھی استعمال کئے گئے۔ حملوں کے بعد فوج نے باغیوں کے خلاف بڑی کارروائی شروع کر دی ہے۔