ترکی کی یورپی یونین میں شمولیت کی حمایت کرینگے ، جرمنی

Guido Westerwelle

Guido Westerwelle

جرمنی (جیوڈیسک) جرمنی نے ترکی کو یقین دلایا ہے کہ وہ ترکی کی یورپی یونین میں شمولیت کے حوالے سے کی جانے والی کوششوں اور بات چیت کی مکمل حمایت کرے گا، یہ یقین دہانی جرمن وزیر خارجہ گوئیڈو ویسٹر ویلی نے برلن کے ڈپلومیٹک کوارٹر میں ترکی کے نئے سفارتخانے کی افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کرائی۔

اس موقع پر ترکی کے وزیراعظم رجب طیب ایرودوغان سمیت دونوں ممالک کی اہم شخصیات بھی موجود تھی، انہوں نے کہا کہ جرمنی میں رہائش پذیر ترک شہریوں کیخلاف کسی قسم کی نسلی امتیاز یا انتہا پسندی قطعی برداشت نہیں کی جائیگی، ان کا کہنا تھا کہ جرمنی ترکی کا بہت اہم تجارتی شراکت دار ہے، تقریبا تین ملین سے زائد ترک باشندے جرمنی میں رہائش پذیر ہیں۔

ان میں سے زیادہ تر جرمن شہری بھی ہیں، جرمن وزیر خارجہ نے اس سال کے شروع میں نو ترک باشندوں کی ہلاکت ایک خوفناک اور انتہائی افوسناک واقعہ تھا اس میں ایک پولیس افسر بھی ہلاک ہوا، ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں دونوں ممالک کے درمیان کچہ غلط فہمیاں پیدا ہو گئی تھیں تاہم ہم ان کی تلافی کر رہے ہیں۔