ترکی: ہائی جیک ہونے والی کشتی بازیاب، اغوا کار ہلاک

turkey

turkey

ترکی میں سکیورٹی فورسسزنے ہائی جیک ہونے والی کشتی میں سوار بیس مسافروں کے علاوہ چوبیس افراد کو باحفاظت رہا کرالیا گیا ہے۔ کوسٹ گارڈ سکیورٹی فورسسز نے اغوا کار کو ہلاک کردیا ہے۔
اس بات کی تصدیق ترکی کے گورنر نے میڈیا سے بات چیت کے دوران کی ان کا مزید کہنا تھا کہ کشتی اور مسافر دونوں حفاظت سے ہیں حملہ کرنیوالے تیس سالہ جوان کے پاس بارودی مواد بھی موجود تھا جبکہ سکیورٹی فورسسز نے بارہ گھنٹے کی کاروائی کے بعد حملہ آور کو ہلاک کردیا ۔