تعلیم یافتہ ‘ محب وطن اور دیانتدار نوجوان آگے بڑھ کر قیادت سنبھالیں، انجم فارانی

لاہور : انٹرنیشنل ارائیں فورم کے سیکریٹری جنرل میاں انجم فارانی نے کہا ہے کہ تعلیم یافتہ ‘ محب وطن اور دیانتدار نوجوان آگے بڑھ کر قیادت سنبھالیں کیونکہ اب بھی اگر ملک و قوم کو بچانے کیلئے نوجوانوں نے اپنا کردار ادا نہیں کیا اور استحصال مافیا پر مشتمل موروثی سیاستدانوں و جاگیرداروں کے ہاتھ مضبوط کرنے کی روایت برقرار رکھی گئی تو پھرہم ہماری داستاں بھی نہ ہوگی داستانوں میں کی عملی تفسیر بن جائیں گے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے پاکستان کی تمام برادریوں پر زور دیا کہ اپنی نسلوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے اور عوام دشمن سیاستدانوں سے نجات حاصل کرنے کیلئے برادریوں کی سطح پر متحد و منظم ہوکر اپنے تعلیم یافتہ اور اعلیٰ کردار کے حامل نوجوانوں کو سیاسی میدان میں آگے لائیںاور اپنے ووٹ کی قوت سے انہیں ایوان اقتدارمیں پہنچائیں تاکہ قوم لوٹنے ‘ نوچنے اور برباد کرنے والے سیاسی کرگسوں سے نجات مل سکے۔